اٹلی میں نیا بل پاس کن کا فائدہ، یکم جولائی سے نئے جرمانے شروع

اٹلی میں نیا بل پاس کن کا فائدہ، یکم جولائی سے نئے جرمانے شروع
اٹلی حکومت کی طرف سے نیا بل پاس بجلی اور گیس کے بلز ادا کرنے سے متعلق۔




 تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت کی جانب سے ایک نئے بل کی منظوری دی گئی ہے جس سے اٹلی میں کمونے والوں کو فائدہ ہو گا۔تازہ ترین معلومات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ سال 2022 میں کمونوں جرمانوں اور پارکنگ ایریاز کی جو آمدن ہو گی اُس سے وہ اپنے بجلی اور گیس کے جو بلز ہوں گئے ادا کر سکیں گئے اس کی اجازت اٹالین حکومت کی طرف سے نئے بل کے تحت دے دی گئی ہے۔یعنی کہ کمونا جرمانوں کی جتنی بھی رقم اکٹھی کرے گا اُس سے وہ اپنے دفاتر، سکول، اور جو سٹریٹ لائٹس ہیں اور اُن کا جو بل آتا ہے وہ ادا کرنے کا مجاز ہو گا۔اطالوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نئے بل کو پاس کرنے کا مقصد یہ ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں جو حالیہ اضافے کے باعث کمونوں کو جو مالی مشکلات کا سامنا ہے اس سے نکالا جا سکے۔ خیال رہے کہ اس نئے بل کا اطلاق جو کہ منظور کر دیا گیا ہے یکم جولائی 2022 سے شروع ہے اٹلی کے تمام کمونے والے اس نئے بل کو فُلو کریں گے۔ 




 جبکہ دوسری جانب اٹلی میں یکم جولائی سے ہی جو لوگ اٹلی میں اپنا کوئی بھی کاروبار کرتے ہیں اُن پر جرمانوں کا آغاز ہو گیا ہے اطالوی حکومت کی طرف سے 30 جون تک کا وقت دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ جو افراد کوئی بھی دکان چلا رہے ہیں اُن پر یکم جولائی سے لازمی ہو گا کہ وہ اپنے کسٹمر سے رقم کی وصولی بذریعہ ڈیبیٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ والی جو مشین ہوتی ہے اُس سے لیں یا پھر آپ کے پاس ایسا سسٹم موجود ہونا چاہیے اور اگر کسی دکان دار کے پاس یہ سسٹم موجود نہیں ہو گا اُس کو جرمانہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ حکومت کے اس فیصلہ سے کاروباری حضرات کچھ زیادہ خوش نہیں ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے