اٹالین عوام کیلئے حکومت کا بڑا اعلان | ITALY NEW DECRETO 2022

اٹالین عوام کیلئے حکومت کا بڑا اعلان | ITALY NEW DECRETO 2022
اٹالین حکومت کی طرف سے نئے دیکریتو کو حتمی شکل دے دی گئی جس میں اطالوی عوام کے لیے مزید نئے بینیفٹ اور مراعات خوشخبری۔




 تفصیلات کے مطابق جہاں ایک طرف اس وقت موجودہ اٹالین حکومت اور باقی کی سیاسی جماعتوں کے درمیان ویزاعظم ماریو دراغی کی حکومت کو لے کر کافی زیادہ کشیدگی چل رہی ہے، وہاں ہی دوسری جانب دراغی حکومت اپنی عوام کو ان حالات میں بھی نئے بینیفٹ دینے پر غور کر رہی ہے۔جی ہاں اٹالین حکومت کی جانب سے ایک نئے دیکریتو کو منظور کر دیا گیا ہے جس میں بہت ساری نئی سہولیات اپنی عوام کو دی جائیں گی جس میں بتایا جا رہا ہے کہ جو دراغی بونس 200 یورو اس رواں ماہ جولائی میں بہت سی کیٹیگری کے ورکرز کے بوستے میں آ گیا ہے جب کہ اس نئے دیکریتو کے تحت اس بونس کو مزید دو بار دیا جائے گا جبکہ اٹلی میں جو لوگ کام کرتے ہیں اُس میں بھی یعنی کہ جو کم سے کم اُجرت ملتی ہے ورکرز کو فی گھنٹے کے حساب سے اُس میں بھی اضافہ کیا جائے گا اسی نئے دیکریتو کے تحت جبکہ مزید اور بھی کافی نئے بونسز اور مراعات بھی اسی دیکریتو میں رکھی گئیں ہیں۔ 


 جبکہ اس کے علاوہ اس نئے دیکریتو کو آفیشل طور پر اسی رواں ماہ جولائی کے آخر تک اطالوی سرکاری اخبار میں بھی پبلش کر دیا جائے گا،تو اس طرح اس نئے دیکریتو کے تحت اٹلی میں عام عوام کو نئی سہولیات اور مراعات دی جائیں گی جو کہ اطالوی عوام کے لیے خوشخبری کی نیوز ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے