اٹلی سناتوریا امیگریشن 2020 نئی پیشرفت گُڈ نیوز | Sanatoria Immigration 2020 Latest News Update 2022

اٹلی سناتوریا امیگریشن 2020 نئی پیشرفت گُڈ نیوز | Sanatoria Immigration 2020 Latest News Update 2022
اٹلی میں سناتوریا امیگریشن 2020 اپلائی کرنے والوں کے لیے انتہائی اہم انفارمیشن جاری۔ 




 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں ناپولی میں جن لوگوں نے سناتوریا امیگریشن 2020 اپلائی کی ہوئی تھی گزشتہ روز ناپولی کے پرفیتورے کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے خیال رہے کہ یہ جو نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے پرفیتورے کی جو سرکاری ویب سائٹ ہے اُس پر جاری کیا گیا ہے جو بتایا جا رہا ہے اُس کے مطابق پرفیتورے کی طرف سے 41 لوگوں کو بھیجا گیا ہے اور ایک ہی دن میں یہ ان 41 لوگوں کو جاری کیا گیا ہے۔اس نوٹیفکیشن میں پرفیتورے کی جانب سے جو کہا گیا ہے اُس کے مطابق پرفیتورے نے ان لوگوں سے رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی ہے جنوں نے سناتوریا امیگریشن 2020 کے تحت اٹلی میں لیگل سٹیٹس اپلائی کرنے کے لیے دوماندہ کیا تھا۔لیکن بدقسمتی سے پرفیتورے والے ان تمام لوگوں سے رابطہ نہیں کر سکا اور پھر پرفیتورے کی جانب سے جو پتہ اُنھوں نے دیا تھا اُس پر لیٹر بھی بھیجے گئے ہیں لیکن پھر بھی اُن سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے جبکہ جس کام کے مالک کی طرف سے ان لوگوں کا دوماندہ کیا گیا تھا اُس کام کے مالک کا پتہ بھی غلط ہے۔پرفیتورا دی ناپولی کا کہنا ہے کہ ہم نے ان تمام لوگوں سے رابطہ کرنے کی پوری کوشش کی ہے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا جس کے بعد پرفیتورا کی جانب سے اُنھوں نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس پر اُن کے دوماندہ نمبر بھی موجود ہیں۔باقی وہ لوگ جنوں نے ناپولی سے سناتوریا امیگریشن 2020 اپلائی کی ہوئی ہے وہ ضرور ناپولی پرفیتورا کی آفیشل ویب سائٹ کو چیک کریں شاید آپ کا نام بھی اس نوٹیفکیشن کے 41 دوما دوں میں سے ایک ہو اور جلد از جلد پرفیتورا سے رابطہ کریں۔ باقی وہ لوگ جنہوں نے سناتوریا امیگریشن 2020 میلانو،روم اور دیگر شہروں سے اپلائی کی ہوئی ہے وہ بھی اپنے اپنے شہروں کے پرفیتوروں کی آفیشل ویب سائٹ کو ضرور چیک کرتے رہا کریں۔باقی یہ ایک سناتوریا امیگریشن سے متعلق ایک اہم اور خاص نیوز تھی جس کو آپ کا بھی فرض ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ ضرور شئیر کریں تاکہ آپ کی بدولت کسی اور بھائی کا بھلا ہو سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے