تفصیلات کے مطابق 5 سٹار موومنٹ پارٹی کی طرف سے وزیراعظم ماریو دراگی کی حمایت ختم ہونے پر گزشتہ روز ماریو دراغی نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ آج ہی اپنا استعفی اطالوی صدر مملکت سیرجوماتاریلا کو پیش کریں گے اور اُن کی جانب سے ایسا کیا بھی گیا
لہذا ماریو دراغی نے اپنا استعفی اٹالین صدر مملکت کو پیش کیا۔
لیکن اطالوی صدر مملکت سیرجوماتاریلا نے ماریو دراغی کا استعفی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔اور اب یہ سارا معاملہ اٹالین پارلیمنٹ میں بھیج دیا گیا ہے خیال رہے کہ اب وزیراعظم ماریو دراغی کو اٹالین پارلیمنٹ سے اور بعدازاں سینٹ سے بھی اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔
جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر برقرار رہ سکیں گے۔ جبکہ اٹلی میں سیاسی بحران ایک بار پھر سے پیدا ہو چکا ہے اور اطالوی جو ماہرین ہیں اُن کی جانب سے جو بتایا جا رہا ہے بہت جلد صورت حال الیکشن کی طرف جا سکتے ہیں۔

0 تبصرے