اٹلی میں ملنے والا 200 یورو کا بونس حکومت کی جانب سے اس بونس سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری کر دی یہ بونس کن کن ورکرز کی کیٹیگری کو ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق آج سے گزشتہ ماہ قبل دراغی حکومت کی جانب سے ایک بونس جس کو داغی بونس 200 یورو کا نام دیا گیا تھا شروع ہوا تھا جو کہ اٹلی میں ہر قسم کے ورکرز کے لیے رکھا گیا تھا اور جولائی کے بوستا پگا میں بہت سی کیٹیگری کے ورکرز کو یہ بونس مل بھی گیا اور جن ورکرز کو نہیں ملا اُن کو اگست کے بوستا پگا میں ملنا ہے۔ جبکہ اٹلی میں سیاسی بحران کے باعث بتایا جا رہا تھا کہ اب مزید اس بونس کی اقساط نہیں ملیں گی۔
لیکن اب اس بونس 200 یورو سے متعلق جو نئی اور تازہ ترین انفارمیشن جاری کی گئی ہے اُس کے مطابق یہ بونس 200 یورو ملے گا لیکن کچھ خاص کیٹیگری کے ورکرز کو یعنی کہ جو ورکرز اٹلی میں سیزنیل کام کرتے ہیں یا پھر اسکول وغیرہ میں جاب کرتے ہیں اُن کو دیا جائے گا اور اس کو موجودہ ویزاعظم ماریو دراغی کی جانب سے خود کہا گیا ہے اور گزشتہ روز اُن کی اور اٹلی میں جو ورکرز یونینز ہیں اُن کے درمیان میٹنگ بھی ہوئی ہے۔
تو ایسے تمام ورکرز اٹلی میں جو کہ سیزنیل کام کرتے ہیں یا پھر اسکول وغیرہ میں کام کرتے ہیں اُن کو اگست کے بوستے میں اس 200 یورو کی پیمینٹ اُن کے بوستے میں آ جائے گی جو کہ ایک اچھی اور مثبت نیوز ہے۔

0 تبصرے