اٹلی فلوسی امیگریشن کا نولااُستا نکل آنے کے بعد اٹالین ایمبیسی کی جانب سے کون سے ڈاکومنٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی نے فلوسی امیگریشن جو کہ 2023 میں کھولی تھی اب اس امیگریشن کے تحت کافی سارے لوگوں کے نولااُستا جاری کیے جا رہے ہیں اٹلی سے لیکن بہت سے ایسے لوگ جن کے نولاُستا نکل چکے ہیں لیکن اُن کو یہ معلوم نہیں کے ایمبیسی سے ویزہ لینے کے لیے کون سے ڈاکومنٹس چاہئیے ہوتے ہیں۔ یعنی کہ اٹلی آسان الفاظ میں اٹلی کا ورک پرمٹ ایمبیسی سے لینے کے لیے کون سے ڈاکومنٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔
تو سب سے پہلے تو آپ کے پاس اٹلی سے جو نولااُستا جس کو ورک پرمٹ بھی کہتے ہیں وہ ہونا چائیے جبکہ خیال رہے کہ جو نولااُستا کی معیاد ہوتی ہے وہ صرف چھ ماہ کی ہوتی ہے۔ اور جو ویلڈ نولااُستا ہوتا ہے اُس کو ہی اٹالین ایمبیسی میں جمع کروایا جا سکتا ہے۔
اُس کے بعد دوسرے نمبر پر جس بھی کام کے مالک نے آپ کو نولااُستا بھیجا ہے اُس کے پاسپورٹ کی کاپی یا پھر اُس کے گھر کا موجودہ پتہ آپ کے پاس ہونا چاہیے۔
اور پھر آپ نے ویزہ اپلیکشن کو پُر کرنا ہے اور خیال رہے کہ آپ نے ویزہ اپلیکشن فارم کو بلکل درست پُر کرنا ہے یعنی کہ نام وغیرہ اور باقی جو انفارمیشن ہو اُس کو پُر کرنے کے بعد ایک بار ضرور چیک کریں جبکہ اس ویزہ اپلیکشن فارم کے ساتھ ہی آپ نے سفید بیگ گراونڈ کے ساتھ اپنی لیٹیسٹ جو تصویر ہے وہ دینی ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ جو کہ آپ کو اپنے متعلقہ پولیس اسٹیشن سے ملے گا وہ چائیے ہو گا۔
اس کے علاوہ آپ کا پاسپورٹ جو کہ کم سے کم چھ ماہ ویلڈ ہو اور اس پر کم سے کم دو پیج خالی ہوں جس پر اٹالین ویزہ لگائے گی۔
اس کے بعد آپ نے ایک ایفی ڈیوٹ آپ کو چائیے ہوتا ہے جس پر نے اپنا نام اپنا موجودہ پتہ اور پھر اس میں آپ کو یہ بتانا ہو گا کہ آپ اپنے ملک میں بھی کھیتی باڑی کا کام رہے ہیں اور اٹلی بھی کھیتی کے کام ہی جا رہے ہیں۔یا پھر جس بھی کام کے لیے آپ کو اٹلی میں بُلوایا گیا ہے اُسی سے متعلق آپ کو ایفی ڈیوٹ میں بتانا ہو گا۔
تو جب آپ کا نولااُستا مطلب ورک پرمٹ نکل آتا ہے تو آپ کو پاکستان میں موجود اٹالین ایمبیسی میں یہ تمام ڈاکومنٹس دینے ہوتے ہیں۔
0 تبصرے