اٹلی میں کارتا دی سجورنو رکھنے والے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کے لیے بہت ہی اہم معلومات اور انفارمیشن اگر آپ بھی ایسا کر رہے ہیں تو آپ کے ساتھ بھی یہ ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز کو پاکستان سے اٹلی واپسی پر مالپینسا ایئر پورٹ پر اٹلی کی امیگریشن پولیس کی جانب سے ایک پاکستانی سے کارتا دی سوجورنو واپس لے لی گئی ہے۔ اس پاکستانی کی کارتا دی سوجورنو یعنی کہ (لانگ پریڈ والے ورک پرمٹ) کو واپس لے لیا گیا ہے۔ کیونکہ اس کی کارتا دی سوجورنو کو لیے ہوئے دس سال سے اوپر کا وقت ہو گیا تھا،خیال رہے کہ اس کو آ پ نے ہر پانچ سال کے بعد رینیو مطلب کہ اجورنامینتو کروانا ہوتا ہے، مثلاً آ پ نے اپنی اس پر تصویر وغیرہ تبدیل کروانی ہوتی ہے، یا آگرآپ نے پچھلے پانچ سالوں میں ایڈریس یا رہائش کو تبدیل کروایا ہے تو وہ دینا ہوتا ہے،یا پھر آ پ کے ہاں بچے کی پیدائش ہوتی ہے اُس کو بھی درج کروانا ہوتا ہے،اس لیے آ پ کو یہاں اس حوالے سے اطلاع فراہم کی جا رہی ہے کہ آ پ کو بعد میں کسی پریشانی کا سامنا اٹھانے سے پہلے پہلے اپنی کارتا دی سجورنو کو رینیو کروا لیا کریں۔ خیال رہے ہمارے لوگ دس دس سال تک کستورے میں چکر نہیں لگاتے، وہ یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ یہ ہمارے پیپر اب فار ایور کے ہیں اب ہمیں پوری زندگی کستورے میں نہیں جانے کی ضرورت ہے دوستوں پیپر واقع میں ہی فارایور ہوتے ہیں۔لیکن ان پر تصویر اور پکچر بھی تبدیل کروانی ہوتی ہے، اور ہمارے لوگ اس دوران پانچ پانچ مرتبہ اپنا ایڈریس تبدیل کر لیتے ہیں لیکن سوجورنو کو رینیو نہیں کرواتے اس لیے آپ کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے تو کس بھی بڑی پریشانی کا سامنا کرنے سے قبل آپ اپنی کارتا دی سجورنو کو رینیو ضرور کروا لیں۔

0 تبصرے