اطالوی شہریت سے متعلق اٹلی میں غیر ملکیوں کیلئے اہم نیوز آ گئی۔

اطالوی شہریت سے متعلق اٹلی میں غیر ملکیوں کیلئے اہم نیوز آ گئی۔
آخر کار اٹلی پارلیمنٹ سے بڑی خبر آ گی غیر ملکیوں کے بچوں کے لیے شہریت کے قانون سے متعلق لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی مایوسی کا شکار۔




 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں گزشتہ روز اٹالین پارلیمنٹ میں اٹلی میں پیدا ہونے والے غیر ملکیوں کے بچوں اور 12 سال سے کم عمر میں اٹلی داخل ہونے والے بچوں کو اٹالین نیشنلٹی دینے کے قانون پر ووٹنگ ہوئی۔ جس میں اُمید کی جارہی تھی کہ اطالوی پارلیمنٹ میں اس قانون کو 100 فی صد منظوری مل جائے گی،لیکن گزشتہ روز کی ووٹنگ میں غیر ملکیوں کو ایک بار پھر سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تازہ ترین اپڈیٹ اور جو انفارمیشن اطالوی پارلیمنٹ سے جاری ہوئی ہیں اُس کے تحت ماتیو سلوینی جو کہ سابق وزارت داخلہ اور غیر ملکی اور امیگرنٹس کے حق میں سخت رویا رکھتے ہیں اُن کی پارٹی لیگا نارد اور جورجیا میلونی کی فرتیلی دی اطالیہ پارٹی نے غیر ملکیوں کے بچوں کے نیشنیلٹی دینے کے قانون کی شدید مخالفت کی ہے جس کے باعث یہ نیشنیلٹی والا قانون ایک بار پھر اطالوی پارلیمنٹ سے پاس نہ ہو سکا اور اٹلی میں لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی جو اس بات کی اُمید لگائے بیٹھے تھے کہ اس بار قانون پاس ہو جائے گا اور اُن کو ایک بڑا فائدہ اور بڑی سہولت مل جائے گی لیکن اُن کی اس اُمید پر ایک بار پھر سے مایوسی چھا گئی ہے مطلب کے نیشنیلٹی دینے کا قانون پھر سے پاس نہ ہو سکا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے