اٹلی سمیت پورے یورپ میں نیا قانون لاگو ہونے جا رہا ہے یہ نیا قانون کیا ہے کب سے شروع ہو گا اور یورپی یونین کی جانب سے اٹلی کے لیے کیا فیصلہ لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپ یعنی کہ یورپی یونین نے 2035 سے پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔اس پابندی کا فیصلہ یورپی یونین کے ممبر ممالک کے وزرائے ماحولیات نے لکسمبرگ میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔یہ پابندی 14 جولائی 2021 کے یورپی کمیشن کے سفارشات کے تحت لگائی گی ہے۔ یورپی کمیشن کی سفارشات کے تحت فضاء میں موجود گرین ہاؤس گیسز کی مقدار کو 2030 تک %55 تک کم کیا جائے گا ۔
اجلاس میں اٹلی ، بلغاریہ سلواکیہ اور پرتگال کی طرف سے پابندی کو 2035 سے بڑھا کر 2040 کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
یورپی یونین کے ممبر ممالک کے وزرائے ماحولیات نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ 2026 کو اس حوالے سے پیش رفت اور تکنیکی معاملات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
اور ممبر ممالک نے پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی بسوں ٹرک اور ویگنوں کی خرید و فروخت پر بھی 2035 سے پابندی کی تجویز پیش کی ہے۔
یعنی کہ اب یورپ کی جانب سے 2035 سے پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہو گی اور ماحول کو خوشگوار رکھنے والی یعنی کہ الیکٹرک گاڑیوں کو چلایا جائے گا جس سے یورپ سمیت دنیا بھر میں ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جائے گا۔

0 تبصرے