جرمنی کا امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلی خوشخبری | GERMANY IMMIGRATION LAW 2022

جرمنی کا امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلی خوشخبری | GERMANY IMMIGRATION LAW 2022
جرمنی کا امیگریشن سے متعلق بڑا ہی اہم فیصلہ جس سے اب لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکیوں کو فائدہ ہو گا۔




 تفصیلات کے مطابق جرمنی شینجین ممالک میں ایک ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ اس وقت ورکرز کی ضرورت ہے۔ویسے تو جرمنی میں بہت سے مواقعے ہیں لیکن اس کے باوجود جرمن حکومت نے اپنی امیگریشن کو اوپن کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضع رہے کہ جرمنی میں امیگریشن کو اوپن کرنے کے کچھ خاص مقاصد ہیں یعنی کہ اٹلی،سپین یا پھر پرتگال جیسے امیگریشن اوپن کرتے ہیں جرمنی میں زرا اس سی ہٹ کر امیگریشن اوپن ہو گی۔ مطلب کے جو لوگ کسی کام میں خاص مہارت رکھتے ہیں اُن کو زیادہ ترجیح دی جائے گی۔جبکہ اس کے علاوہ جو اور امیگریشن سے سے متعلق قوانین ہیں اُن میں بھی آسانی فراہم کرنے جا رہی ہے جرمن حکومت۔




 جبکہ دوسری جانب جو جرمن حکومت کی طرف سے جو اعلان کیا گیا ہے وہ زبان کے سرٹیفیکٹ سے متعلق ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جرمن زبان میں آسانی اور نیشنیلٹی کے قوانین کو بھی نرم کیا جائے گا اس کے علاوہ وہ غیر ملکی افراد جو کہ اپنی فیملی کو جرمنی میں لے کر آنا چاہتے ہیں اُن کو کچھ آسانیاں دی فراہم کی جائیں گی۔




 اس کے علاوہ اس وقت جو جرمنی میں الیگل امیگرنٹس موجود ہیں جرمن حکومت اُن کو بڑا موقع دینے جا رہی ہے کہ جن شبعہ جات میں بڑے لیول پر ورکرز کی قلت ہے یہ الیگل امیگرنٹس اُس کمی کو پورا کریں۔اگر آسان الفاظ میں بیان کیا جائے تو جرمنی کی موجودہ حکومت بہت سے ایسے نئے قوانین لے کر آنے جا رہی ہے جس سے جرمنی میں رہنے والے غیر ملکیوں کو بہت زیادہ مستقبل میں فائدہ ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے