اٹلی کے سفیر مشیر اینڈریاز فیراریزنے کی مشیر برائے سیاحت عون چوہدری سے ملاقات ،سیاحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال
پاکستان میں اٹلی کے سفیر اینڈریاز فیراریزنے یہاں وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاحت اور کھیل عون چوہدری اور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)آفتاب الرحمن رانا سے ملاقات کی اور سیاحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اطالوی سفارت خانہ اسلام آباد کے قونصلر فرانکو کو بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اطالوی سفیر نے اٹلی میں سیاحت کی بڑھتی ہوئی صنعت کا تجربات کا تبادلہ کیا جس میں پائیدار سیاحت ، سکیورٹی اور اٹلی کے خوبصورت مناظر اور ورثے اور بین الاقوامی سیاحوں کی آمد جو 2019 تک تین گنا بڑھ گئی ۔ عون چوہدری نے اطالوی سفیر کو پاکستان میں سیاحت کے امکانات اور حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات بشمول انفراسٹرکچر کی بہتری اور مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی سہولت کے لیے سکیورٹی کے معاملات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان سیاحت کے شعبے کو قومی معیشت اور روزگار کے حصول کا ایک اہم حصہ بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی آفتاب الرحمن رانا نے پاکستان میں سیاحت کی ترقی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں متنوع مناظر ، بھرپور ثقافت اور ورثہ ، ماحولیاتی تنوع ، روایتی کھیل ، کھانوں اور دستکاری پر توجہ دی گئی۔
انہوں نے انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز ، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور سندھ میں سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے ماسٹر پلاننگ سمیت مختلف منصوبوں کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ انہوں نے گندھارا خطے کی مذہبی سیاحت ، شمالی پاکستان میں سیاحت کی پائیدار پہاڑی سیاحت کی اہمیت اور بلوچستان میں ماحول دوست ساحلی سیاحت کی ترقی پر روشنی ڈالی۔ سیاحت کے فروغ میں پی ٹی ڈی سی کے کردار پر بات کرتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے کہا کہ نیشنل ٹورزم کوآرڈینیشن بورڈ (این ٹی سی بی) کا قیام ، ای ویزا سہولت ، انٹیگریٹڈ ٹورزم ڈویلپمنٹ پروگرام ، ٹورزم برانڈ آف پاکستان ، نیشنل ای پورٹل آن ٹورزم ، پی ٹی ڈی سی پراپرٹیز کی نجکاری اور تین مختلف زبانوں میں سیاحت پر اشاعت پاکستان میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے حالیہ اہم اقدامات ہیں۔
اٹلی سے پاکستان مانٹین گائیڈز کی صلاحیت میں اضافہ اور ایڈونچر ٹور گائیڈز کے لئیتربیتی پروگراموں کا اہتمام کرتے ہوئے سیاحت کے پیشہ ور افراد کے لیے سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں بہترین طریقوں سے سیکھنے کے لیے اطالوی ایجنسی برائے ترقی تعاون کے ذریعیتبادلہ پروگرام اور کمیونٹی بیسڈ پائیدار ایکو ٹورزم پراجیکٹس اور مختلف سیاحتی پروموشنل سرگرمیوں کے لیے باہمی تعاون ے امکانات کا جائزہ لیاگیا۔
اطالوی سفیرنے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کی بہت تعریف کی اور یورپی ممالک سے سیاحوں کے لیے سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کی پریزنٹیشن میں نمایاں تعاون کے شعبوں پر پی ٹی ڈی سی کے ساتھ کام کرنے کے لیے اطالوی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ عون چوہدری نے اطالوی سفیر کا اپنے مصروف شیڈول میں سے وقت نکال کر پی ٹی ڈی سی ہیڈ آفس کا دورہ کرنے اور پاکستان میں سیاحت کی پائیدار ترقی کے لیے اپنی مدد کرنے پرشکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر چودھری نے اٹلی کے سفیرکو پاکستان پر مبنی تصویری کاکتاب کا تحفہ بھی پیش کیا۔
0 تبصرے