اٹلی سناتوریا امیگریشن اور فلوسی امیگریشن سے متعلق اطالوی وزارت داخلہ کی جانب سے گُڈ نیوز

اٹلی سناتوریا امیگریشن اور فلوسی امیگریشن سے متعلق اطالوی وزارت داخلہ کی جانب سے گُڈ نیوز اٹلی امیگریشن 2020 اور فلوسی امیگریشن 2021 - 2022 کی نئی اپڈیٹ آ گئی۔


 دوستو آج کے اپنے اس آرٹیکل میں آپ کے ساتھ اٹلی میں الیگل امیگرنٹس کے لیے اوپن ہونے والی سناتوریا امیگریشن 2020 اور پھر فلوسی امیگریشن 2022 -2021 کی جو نئی اور تازہ ترین اپڈیٹز اطالوی حکومت کی جانب سے آئی ہے اُس کو شئیر کریں گئے۔

 سناتوریا امیگریشن 2020 اپڈیٹ


 سب سے پہلے اگر سناتوریا امیگریشن 2020 کی بات کریں تو اس امیگریشن میں دو لاکھ سات ہزار کے قریب الیگل امیگرنٹس نے اپنی لیگل ہونے کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں ابھی تک جو تازہ ترین رپورٹ جاری کی گئی ہے اُس کے مطابق ایک لاکھ تین ہزار لوگوں کی درخواستوں پر کام کر دیا گیا ہے اور باقی ابھی بھی ایک لاکھ سے زاہد افراد اسی انتظار میں ہیں کہ کب اُن کو پرفیتورے کی جانب سے اپوئنٹمنٹ کے لیے کال کی جائے گی۔لیکن اب جو تازہ ترین نیوز اور انفارمیشن آئی ہیں اُن کے مطابق اطالوی وزارت داخلہ لوچینا لامور جیزے کی جانب سے اپنے ایک پریس کانفرنس میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اطالوی وزارت داخلہ کے ایکشن کے بعد اٹلی کے تمام پرفیتوروں کو نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ جن لوگوں کی سناتوریا امیگریشن 2020 کی درخواستیں ابھی انکوائری میں ہیں اُن کو جلد از جلد اب ختم کیا جائے اور جن لوگوں کے ڈاکومنٹس درست ہیں اُن سب کو پرمیسو دی سجورنو دی جائے جبکہ ساتھ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب سناتوریا امیگریشن 2020 کے پروسیس کو ستمبر 2022 کے آخر تک مکمل کر دیا جائے گا۔

 اٹلی فلوسی امیگریشن 2021 - 2022 اپڈیٹ


 وہ ہمارے دوست بھائی جو کہ اٹلی کے موسمی یا سیزنیل ویزوں پر اٹلی میں آنا چاہتے ہیں اُن سب کے لیے بھی خوشخبری ہے کیونکہ اطالوی وزارت داخلہ کی انڈر سیکرٹری نکولا مولتینی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2022 کی فلوسی امیگریشن کو اوپن کرنے سے قبل وہ 2021 میں اوپن ہونے والی فلوسی امیگریشن کو مکمل کریں گئے کیونکہ ابھی تک 2021 کی فلوسی امیگریشن کے تحت صرف 20 فی صد لوگ ہی اٹلی میں آسکیں ہیں اور جب تک 2021 کی فلوسی امیگریشن کا کوٹہ مکمل نہیں ہوتا اُس وقت تک شاید نئی امیگریشن اوپن نہ ہو جبکہ اُن کی جانب سے 2020 میں فلوسی امیگریشن کے تحت جمع ہونے پیپرز سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ تو اس طرح اب اُمید کی جا سکتی ہے کہ جن لوگوں نے 2021 میں فلوسی اپلائی کی ہوئی ہے اُن کے پیپرز نکلنے کے چانسز اب زیادہ ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے