اٹلی حکومت کے نئے منصوبے اور نئے قوانین | Italy Govt New Rules and Laws

اٹلی حکومت کے نئے منصوبے اور نئے قوانین | Italy Govt New Rules and Laws
اٹلی حکومت کے نئے منصوبوں پر کام شروع ڈبلن قانون اور 
معاہدے سے متعلق یاد دہانی !

 اصل میں دوستوں اٹلی میں بڑھتی تارکین وطن کی آمد اور تیز رفتاری کے باعث اطالوی گورنمنٹ کی پریشانی میں بھئ مسلسل اضافہ ہر رہا ہے، اور اطالوی گورنمنٹ اس بڑے مسئلے کو سلجانے کے لیے نئے منصوبوں پر اب غور کر رہی ہے جبکہ اسی مسلے سے متعلق اب 5 یورپ کے ممالک کی درمیان اجلاس بھی ہونے جا رہا ہے۔

 تو دوستوں جو نئی اور تازہ ترین نیوز سامنے آئی ہے اُس کے مطابق اٹلی میں سال 2021 سے ہی غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کے سلسلے میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ جبکہ اس سے متعلق اطالوی وزارت داخلہ کی انڈر سیکرٹری نکولا مولتینی کی جانب سے بھی اس سے متعلق بیان دیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ گزرے سال 2021 میں اٹلی میں بیس ہزار سے بھی زاہد غیر قانونی تارکین وطن نے اٹلی میں اپنا قدم رکھا ہے اور جس میں سے صرف گنتی کے کچھ لوگوں نے اٹلی سے آگے جانے کی کوشش کی ہے جبکہ ابھی بھی ایک بڑی امیگرنٹس کی تعداد اٹلی میں اسائلم یا پھر سیاسی پناہ کی متلاشی ہے،اور اس سال 2022 میں ابھی تک 9 ہزار کے قریب تارکین اٹلی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اُن کا مزید یہ کہنا تھا کہ اس مسلے پر مشترکہ جو یورپی ممالک ہیں ان سب کو اقدامات اُٹھانے کی ضرورت درکار ہے اور جو ڈبلن قانون اس وقت پورے یورپ میں چل رہا ہے اُس ڈبلن قانون کے تحت ہی ان تارکین وطن کی ذمہ دراری باقی یورپی ملک کو بھی اُٹھانے ہو گی، جبکہ اُن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اٹلی وینس میں اس مسلے سے متعلق پانچ یورپی ممالک کے درمیان اجلاس بھی منعقد کیا گیا ہے جس میں اس بڑے مسلے اور پریشانی سے متعلق کچھ اہم فیصلے لیے جائیں گئے،اور اگر اس اجلاس کے فیصلے میں اٹلی کو اکیلا ہی اس مسلے کا سامنا کرنے کے لیے چھوڑا گیا تو موجودہ حکومت پھر اٹلی کے سابق وزارت داخلہ ما تیو سالوینی کی جانب سے جو سیکورٹی قانون بنائے گئے تھے اُن پر عمل کرے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے