بونس 200 یورو ، حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا ہو گا؟
بونس 200 کیا ہے اور کون اس کو حاصل کرسکتا ہے:
بونس 200 اٹالین حکومت کی طرف سے حالیہ مہنگائی سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایک فنڈ ہے۔جو صرف ایک بار ملے گا۔جس پر حکومت کے 6.3 بلین یورو خرچ ہوں گے۔
اسے تمام ملازمین ،پینشنرز، بےروزگار، سیلف امپلائرز، گھریلو ملازمین، ریدیتو چیتادینانسا لینے والے،اور تمام ایسے افراد جن کا ISEE۔35000 یورو سے کم ہے۔ وہ اس بونس کو حاصل کر سکتے ہیں۔
بونس 200 یورو کیسے ملے گا :
1۔ تمام ملازمین کو جولائی کے بوستے میں ملے گا۔
2۔ تمام پینشنرز کو جولائی کی پینشن کے ساتھ ملے گا۔
3۔ NASPI، DIS-COL اور ایگریکلچرل بیروزگار INPS سے حاصل کریں گے۔
4۔ ریدیتو چیتادینانسا حاصل کرنے والوں کو جولائی کی قسط کے ساتھ مل جائے گا۔
5۔ جن کو گزشتہ سال بونس 2400 یورو ملا تھا۔ انہیں بھی INPS سے آٹومیٹکلی مل جائے گا۔
بونس کا دوماندا کن افراد کو کرنا پڑے گا:
ڈومیسٹک ورکرز، موسمی ورکرز، انٹرٹینمنٹ ورکرز، P.IVA والے، گھر پر کس کمپنی کا کام کرنے والے اور جو لوگ پہلے ہی حکومتی مالی تعاون حاصل کر رہے ہیں۔
0 تبصرے