اٹلی میں ملے گئی اب سب کو دو سال کی پرمیسو دی سجورنو۔
اطالوی حکومت کی جانب سے اٹلی میں رہنے والوں کو بہت بڑی سہولت دی جا رہی ہے جس سے اب سب اٹلی میں دو سال والی پرمیسو دی سجورنو حاصل کر سکتے ہیں اور باقاعدہ طور پر اس دو سال والی سجورنو پر اپنے ملک میں بھی جا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اب اٹلی کی موجودہ گورنمنٹ کی جانب سے خاص اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت اٹلی میں رہنے والے اُن لوگوں کو بڑا موقع دیا جا رہا ہے جو کہ اٹلی ازیل اسائلم پر ہیں ایسے تمام افراد کے لیے یہ گولڈن موقع ہے جس سے ان سب ازیل اسائلم والوں کو ضرور فائدہ اُٹھانا چائیے۔ لیکن خیال رہے کہ دو سال کی پرمیسو دی سجورنو کو لینے کے لیے اطالوی حکومت کی جانب سے کچھ شرائط جو رکھی گئی ہیں جن کو پورا کرتے ہوئے آپ بھی دو سال کے ان ڈاکومنٹس سے بھر پور فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اور یہ اٹلی کے اسپیشل پروٹیکشن کے ڈاکومنٹس ہیں جن پر آپ اپنے ملک پاکستان،انڈیا وغیرہ بھی باآسانی جا سکتے ہیں۔ آئیے اب جان لیتے ہیں کہ آپ کو دو سال والی پرمیسو دی سجورنو لینے کے لیے کون کون سے ڈاکومنٹس چائیے ہوں گئے اور حکومت کی کن شرائط کو مکمل کرنا ہو گا۔
تو سب سے پہلے تو آپ کے پاس اپنا آرجینل پاسپورٹ ہونا چاہئیے،پھردوسرے نمبر پر آپ کے پاس ہاؤس پیتی ہونی چائیے جبکہ تیسرے نمبر پر آپ کے پاس اٹلی میں رہتے ہوئے کم سے کم ایک سال کا ثبوت بھی ہونا چائیے اُس کے بعد چوتھے نمبر پر آپ کے پاس کم سے کم ایک سال کا کام کا کنٹریکٹ بھی ہونا چائیے جبکہ آخر میں جو شرط رکھی گئی ہے اُس کے مطابق جو کمشن آپ نے دیا تھا وہ رجیکٹ ہو چکا ہے اُس کا جو ثبوت ہے وہ بھی آپ کا دینا ہو گا۔ اُس کے بعد آپ کو اپنے وکیل سے بات کرنی ہو گئی اور اُس کو بتانا ہو گا کہ اس وقت اٹلی جو اسپیشل پروٹیکشن کے لیے جو امیگریشن اوپن ہے اُس میں آپ نے دوماندہ کرنا ہے۔خیال رہے کہ اس وقت اٹلی میں بہت سارے لوگ جو اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو کے لیے اپلائی کر رہے ہیں اُن کو دو سال کی یہ سجورنو مل رہی ہے اور خاص طور پر اُن افراد کو جن کا کمشن فیل یا رجیکٹ ہو چکا ہے۔تو وہ افراد جو کہ اٹلی میں ازیل اسائلم پر ہیں اور اُن کا کمشن فیل ہو چکا ہے اور جو باقی کے ڈاکومنٹس آپ کو بتائے ہیں اگر آپ کے پاس ہیں تو ضرور اس موقع سے فائدہ حاصل کریں۔باقی اگر آپ کا کوئی بھی سوال ہو تو آپ اس آرٹیکل کے نیچے کومنٹ کر کے بھی پوچھ سکتے ہیں۔
0 تبصرے