اٹالین ایمبیسی پاکستان میں اپوئنٹمنٹ سے متعلق بڑی اہم پیشرفت اب سب کو اٹلی ایمبیسی کی اپوئنٹمنٹ ملے گئی۔
دوستوں آج کے اپنے اس آرٹیکل میں آپ کے ساتھ پاکستان میں موجود جو اٹالین ایمبیسی ہے اُس سے متعلق بہت ہی اہم اور گُڈ نیوز کو شئیر کریں گئے کیونکہ اب اٹلی ایمبیسی کی اپوئنٹمنٹ سب کو ملے گئی وہ بھی بغیر کسی کو لاکھوں ہزاروں روپے دئیے۔
جیسا کے آپ کو معلوم ہی ہو گا کہ اٹالین نیشنیلٹی کے لیے آپ کو پہلے پاکستان میں موجود اطالوی سفارتخانہ سے اپنے ڈاکومنٹسز کو اٹیٹسٹ کروانا پڑتا تھا۔جس سے اٹلی میں موجود پاکستانیوں کو کافی زیادہ مسائل کا سامنا رہا اور پھر بہت زیادہ محنت اور کاوشوں کے بعد اب اٹالین چیتادینسا سے متعلق مسلۂ حل ہو گیا ہے۔
اسی طرح اب پاکستان میں اٹالین ایمبیسی کی اپوئنٹمنٹ لینے کے لیے بہت سارے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو اٹلی ایمبیسی کی اپوئنٹمنٹ لینے کے لیے مہینوں بلکہ بعض اوقات ایک سال سے بھی زیادہ کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ یا پھر جو ایجینٹ حضرات پاکستان میں ہیں وہ لوگوں سے اٹلی ایمبیسی کی اپوئنٹمنٹ کے لیے لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں جس کی وجہ سے اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی کو اور جو اُن کے عزیز پاکستان میں ہیں یا پھر فیملی ویزہ،نولااُستا اور جو وزٹ ویزہ کے لیے افراد اپلائی کرنا چاہتے ہیں اب اُن سب کو اٹالین ایمبیسی پاکستان کی جانب سے بڑی سہولت ملنے جا رہی ہے اور آپ کی کسی بھی قسم کی اپوئنٹمنٹ کے لیے آپ کو اب لمبا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گئی۔
دراصل پاکستان میں موجود اطالوی سفارتخانہ کی جانب سے اپنی جو آفیشل ایمبیسی کی جو ویب سائٹ ہے اُس میں ایک نیا آپشن لے کر آ رہی ہے جس کے تحت آپ خود اپنے گھر میں بیٹھے اپنی ایمبیسی کی اپوئنٹمنٹ کو بُک کر سکیں گئے۔خیال رہے اطالوی سفارتخانہ کی جانب سے جو ابھی تک بتایا گیا ہے اُس کے مطابق اس نئے آپشن کو اٹالین سفارتخانہ کی ویب سائٹ پر 15 جون 2022 کے بعد سے ڈال دیا جائے گا اور آپ باآسانی اس نئے نظام کے تحت اپنی ایمبیسی کی اپوئنٹمنٹ کو بُک کر سکیں گئے۔
یہ جو ویب سائٹ نیچے دیکھ رہے ہیں اس پر آپ نے پہلے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرنا ہے اور پھر آپ کو اپنی اپوئنٹمنٹ بُک کرنی ہو گی
0 تبصرے