اٹلی میں اب 1000 یورو بونس نہیں بلکہ اب سب کو مل سکتا ہے 2500 یورو کا بونس اطالوی حکومت کا بڑا اور شاندار فیصلہ بڑا موقع۔
تو دوستوں تفصیلات کے مطابق اٹلی کی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جس سے تقریباً سب کو ہی 1000 یورو نہیں بلکہ 2500 یورو تک کا بونس اب مل سکتا ہے لیکن یہاں پر خیال رہے کہ یہ 2500 یورو کا بونس اطالوی حکومت اٹلی میں نوجوان لوگوں کو دینے جا رہی ہے جس سے اٹلی میں 18 سال سے لے 35 سال والے نوجوان بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
اٹلی میں رہتے ہوئے آپ کو معلوم ہی ہو گا کہ بے روزگاری میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ دوسری جانب بے روزگاری کے ساتھ ہی اٹلی میں ورکرز کی بھی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے اٹلی میں بہت سے فیکڑی مالکان اور کاروباری افراد کو مشکل کا سامنا ہے۔خیال رہے اٹلی میں زراعت کے شعبے میں سب سے زیادہ ورکرز کی قلت ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ٹرانسپورٹ کے سیکٹر میں ڈرائیورز کی بھی بہت زیادہ شاٹیج ہے۔
لہذا اب اٹلی کی دراغی گورنمنٹ نے اس ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ورکرز کی قلت کو ختم کرنے کے لیے خاص طور پر اُن نوجوانوں کو بڑا موقع دیا ہے جو کہ بےروزگار ہیں اور کام کی تلاش میں ہیں اُن سب کو 2500 یورو کا بونس دینے کا اعلان کیا ہے اور جو نوجوان ٹرک ٹرائیلے کا لائسنس لیں گئی اُن کو اطالوی حکومت یہ 2500 یورو کا بونس دے گئی۔خیال رہے حکومت پہلے یہ ہی بونس 1000 یورو دے رہی تھی لیکن اب اس بونس کی رقم کو بڑھا کر 2500 یورو کر دی گئی ہے۔اس 2500 یورو کے بونس کو لینے کے لیے نہ ہی ایزوں کی ضرورت ہے اور نہ ہی آپ کا کُد ریدیتو چائیے ہو گا بلکہ صرف یہ ہی شرط رکھی گئی ہے کہ بونس لینے والوں کی عمر 18 سال سے 35 سال کے درمیان میں ہو اور بونس 2500 یورو کو یکم جولائی 2022 سے باقاعدہ طور سے اپلائی کیا جا سکے گا مزید اگر آپ کو اس بونس کی اگر معلومات چائیے تو آپ اپنے علاقے کے متعلقہ کسی ڈرائیوانگ سکول میں جا کر بھی معلومات لے سکتے ہیں۔
0 تبصرے