اٹلی والو ہو جاؤ تیار حکومت نے ایک اور اہم اعلان کر دیا جس کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہو گا جو کہ اٹلی میں رہنے والے ہر فرد پر لاگو ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کے کچھ دن قبل اطالوی گورنمنٹ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ جو ٹیکس پڑتا ہے بجلی اور گیس کو لے کر کمپنیوں کو اُس کو کم کیا جائے گا جس سے عام عوام کو کچھ راحت مل سکے۔لیکن اب جو انفارمیشن اطالوی حکومت کی طرف سے آئی ہے اُس کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ انٹرنیشنل لیول پر بجلی اور گیس کے جو ریٹ ہیں ان میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے جو بلز ہیں وہ اب پہلے کی نسبت کچھ زیادہ آ سکتے ہیں۔
اطالوی حکومت کی جانب سے یہ واضع کر دیا گیا ہے کہ اب جو بلز یکم جولائی 2022 سے آئیں گے اُن میں بجلی کے بلز میں 17 فی صد اضافہ دیکھنے کو ملے گا جبکہ جو گیس کے بلز ہیں اُن میں 27 فی صد اضافہ ہو گا جبکہ گیس کے بلز میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ جو روس سے گیس آتی ہے اُس میں بھی تھوڑی کمی آئی ہے۔تو اس طرح اب جو آنے والے دنوں میں جو بجلی گیس کے بلز ہیں اُن میں اٹلی میں رہنے والوں کو اب مزید ادائیگی کرنی پڑے گی جس سے اٹلی میں سنگل اور فیملز والوں کو کچھ مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
0 تبصرے