اٹلی فلوسی امیگریشن 2022 گُڈ نیوز اٹلی میں رہنے والوں کیلئے | Italy Decreto Flussi 2022

اٹلی فلوسی امیگریشن 2022 گُڈ نیوز اٹلی میں رہنے والوں کیلئے | Italy Decreto Flussi 2022
اٹلی دیکریتو فلوسی امیگریشن 2022 سے متعلق بہت ہی اہم اور خاص نیوز اطالوی حکومت کی جانب سے واضع کر دی گئی جو کہ اٹلی میں نے والے پاکستانیوں سمیت باقی کے غیر ملکیوں کے لیے گُڈ نیوز ہے۔






 تفصیلات کے مطابق جیسا کے آپ کو معلوم ہے کہ اطالوی حکومت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ 2022 میں دو بار فلوسی امیگریشن اوپن کی جائے گی اور اب اس حوالے سے حکومت کی جانب سے بہت ساری کچھ نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔جس میں سب سے پہلے تو یہ کہا گیا ہے کہ اب کی بار جو امیگریشن اوپن ہونے جا رہی ہے اس میں بہت ہی آسانی کے ساتھ لوگوں کو پیپرز دئیے جائیں گے۔اس کے علاوہ جو نئی اہم انفارمیشن آئی ہے اُس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں نے 2021 میں فلوسی امیگریشن بھری تھی اُن سب کے بھی پیپرز نکل آنے ہیں۔کیونکہ اس سے متعلق حکومت نے اپنا حتمی فیصلہ 21 جون 2022 کو لیا ہے۔جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب جن لوگوں نے پہلے اپلائی کیا تھا اُن کے اور جو افراد ابھی اپلائی کریں گئے اُن سب کے نولااُستا جو کام کے مالک کی جانب سے ہوں گئے اُن کو 30 دنوں میں ایشوء کر دیا جائے گا جبکہ آپ اپنے ملک میں نولااُستا جمع کروائیں گے تو 20 سے 25 دن کے اندر ہی ویزہ جاری کر دیا جائے گا جو کہ ایک بہت ہی اچھا اور مثبت فیصلہ ہے۔






 اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے اُن لوگوں کے لیے بھی انفارمیشن سامنے آئی ہے جو کہ پہلے سے ہی اٹلی میں موجود ہیں کیونکہ بتایا جا رہا ہے کہ اُن کو بھی بڑا موقع دیا جائے گا کہ وہ بھی 2022 کی اس فلوسی امیگریشن کے تحت اٹلی میں کھیتی باڑی کے کام میں کنٹریکٹ لے کر اپنے سٹیٹس کو لیگل سٹیٹس میں تبدیل کروا لیں لیکن ابھی اس حوالے سے اٹلی میں تمام وزیروں میں بات چیت جاری ہے حتمی فیصلہ لینا باقی ہے اگر اس سے متعلق حکومت کے تمام منسٹرز کے درمیان اتفاق رائے ہو جاتی ہے تو اس سے اٹلی میں الیگل امیگرنٹس کو بہت ہی زیادہ فائدہ ہو گا اور بہت سے لوگ اٹلی میں لیگل سٹیٹس لے سکیں گئے۔






 خیال رہے کہ اٹلی میں جو زراعت کے شعبے سے وابستہ تنظیم ہے اُن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زراعی شعبے کا انحصار بڑی تعداد میں غیر ملکی ورکرز پر ہے جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے اُن کی طرف سے کہ حکومت کو اُن کی طرف سے ایک لاکھ ورکرز کی ڈیمانڈ کی گئی تھی لیکن حکومت نے صرف زراعت کے شعبے کے لیے 40 سے 42 ہزار لوگوں کا کوٹہ دیا تھا اور جس میں سے بیشتر کو ابھی بھی اُن کے نولااُستا جاری نہیں کیا گیا۔اس لیے اب حکومت اس معاملے میں کافی مداخلت کر رہی ہے اور اٹلی سے باہر اور اٹلی میں موجود لوگوں کو بڑا موقع فراہم کرنے جا رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے