اٹلی میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں پر کنٹرول اور جرمانے

‎اٹلی: غیر ملکیوں کے مختلف ریستورانوں اور دکانوں سے 700 ٹن غذائی اجناس ضبط اور مجموعی طور پر 6 لاکھ یورو کے جرمانے ‎ اٹلی میں غیر ملکیوں کے ریستورانوں اور دکانوں کا بڑے پیمانے پر کنٹرول ‎تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے حفظان صحت کی ضامن (این اے ایس) کارابینیری نے پورے اٹلی میں غیر ملکیوں کے ریستورانوں اور دکانوں کا کنٹرول شروع کیا ہوا ہے۔ جس میں اب تک تقریبا 700 ٹن غیر معیاری اور خراب شدہ غذائی اجناس ضبط کی جا چکی ہیں اور مختلف ریستوراں اور دکان مالکان کو تقریبا 6 لاکھ یورو کے جرمانے کیے جا چکے ہیں۔ ‎ان میں سے چند کنٹرولوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں ‎لوکا۔ ‎لوکا میں واقع ایک غذائی اجناس کےچائنیز ہول سیل سنٹر سے تقریبا 20 ٹن ناقابل استعمال اجناس ضبط کر لیں گئیں۔اور ضروری ہدایات کے اٹالین زبان میں نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر ہول سیل سنٹر کو سیل کردیا گیا۔ ‎فوللونیکا۔ ‎ایک جاپانی ریستوران کو سیل کردیا گیا اور تقریبا 1 ٹن ناقابل استعمال اجناس ضبط کر لیں گئیں۔ ‎فیرمو۔ ‎ایک پاکستانی ایلیمنتاری کی دوکان سے تقریبا 650 کلو ناقص اور خراب شدہ غذائی اجناس ضبط کر لیں گئیں۔ جبکہ 8 ہزار یورو کا جرمانہ کیا گیا اور دوکان سیل کر دی گی۔ ‎کومو۔ ‎ایک پاکستانی ریستوران کو 250 کلو گرام فوڈ ایٹمز میں کیمیکل کلرز کے استعمال پر سیل کردیا گیا۔ ‎سالیرنو۔ ‎ایک انڈین دوکان پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گے۔ جگہ جگہ چوہوں کا فضلہ پایا گیا۔اور چوہوں نے آٹے اور چاول کے تھیلوں کو جگہ جگہ سے سوراخ کیے ہوئے تھے۔کارابینیری نے آٹا، سوجی، چاول، چینی، مصالحے، ٹماٹر کا پیسٹ اور آلو وغیرہ ضبط کر لیے اور دکان سیل کر دی۔ ‎ریجوایملیا۔ ‎ایک پاکستانی شہری کے غذائی اجناس کے دو گوداموں میں ناقص غذائی اجناس پائیں گیں۔مصالحوں اور دیگر اشیاء کے پیکٹس میں چوہوں کا فضلہ پایا گیا۔گوداموں میں چوہوں کی آزادانہ نقل و حرکت جارہی تھی۔کارابینیری نے گودام سیل کر دیئے اور بھاری جرمانہ بھی کیا۔ ‎بولونیا۔ ‎ایک انڈین کی طرف سے چلائی جانے والی فوڈ کمپنی کے گودام میں پکی ہوی اشیاء کے پیکٹس تھے جن میں روٹیاں بسکٹس اور سبزیوں کا ذخیرہ تھا جو کہ چوہوں کے فضلہ سی آلودہ تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے