اٹلی نیا سخت امیگریشن قانون | New Italy Strict Immigration Law Passed 2025

اٹلی نیا سخت امیگریشن قانون | New Italy Strict Immigration Law Passed 2025
اٹلی کی پارلیمنٹ نے ایک نیا اور سخت امیگریشن بل منظور کیا ہے جس سے اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیر ملکیوں کا مستقبل خطرے میں آگیا ہے۔


 تفصیلات کے مطابق اٹلی کی پارلیمنٹ نے جو نیا اور سخت امیگریشن بل منظور کیا ہے دراصل اس کا مقصد غیر قانونی طور پر اٹلی میں داخل ہونے یا قیام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو مزید مؤثر بنانا ہے اس بل کے تحت بغیر اجازت کے اٹلی میں داخل ہونے والے افراد پر €5,000 سے لے کر €10,000 تک کا جرمانہ ہو گا۔ 


جبکہ عدالت اگر ضروری سمجھے تو ایسے افراد کو 2 سال تک قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے اس کے علاوہ مہاجرین کو ڈیپورٹیشن (ملک بدری) سے قبل زیادہ دیر تک حراستی مراکز میں رکھا جا سکے گا جبکہ اسی نئے سخت امیگریشن قانون میں یہ بھی واضع کیا گیا کہ بغیر شناختی دستاویزات کے موبائل سم بیچنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی 


 جبکہ دوسری جانب اطالوی حکومت نے اطالوی پولیس کو بھی غیر قانونی مہاجرت کے خلاف سخت اقدامات کا حکم جاری کر دیا ہے جن میں مسترد شدہ پناہ گزینوں کے لیے حراست کی مدت کو 18 ماہ سے بڑھا کر 24 ماہ کرنا شامل ہے نئے قوانین کے تحت غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے یا قیام کرنے والوں پر بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے