اٹلی میں رہنے والوں کیلئے حکومت کی طرف سے بڑی سہولت خوشخبری۔

اٹلی میں رہنے والوں کیلئے حکومت کی طرف سے بڑی سہولت خوشخبری۔
اٹلی میں رہنے والوں کے لیے اطالوی حکومت کی جانب سے ایک اور بڑا تحفہ جس سے 50 فی صد عوام خوش اور 50 فی صد ناخوش۔ 






  تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت نے اپنی عوام کو ایک بار پھر سے ایک نئی اور اہم پرکشش سہولت دینے کا اعلان کیا ہے جس سے کچھ حد تک اٹلی میں رہنے والوں کو راحت ملے گی۔ اٹالین حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 25 سینٹ کی ایکسرسائز ڈیوٹی کی کٹوتی کی مدت کو 8 جولائی 2022 سے بڑھا کر 2 اگست 2022 کردیا ہے اور IVA 22کو کم کر کے 10% کردیا ہے۔جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات میں 5.5 سینٹ کی مزید کمی ہو گی۔لہذا مجموعی کمی 30.5 سینٹ تک پہنچ جائے گئی۔






 جبکہ دوسری جانب جو ٹریڈ یونینز ہیں اُن کی طرف سے کہا گیاہےکہ یہ جو اطالوی حکومت نے کمی کا اعلان کیا ہے یہ ناکافی ہے یعنی کہ اُنھوں نے اس کمی کو ناکافی قرار دے دیا ہے اور کہا کہ ہے IVA میں کمی سے صرف 5 سینٹ کی کمی ہو گی۔جو کہ حالیہ قیمتوں میں طوفانی اضافے کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ اٹالین حکومت کے حالیہ اقدام سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی امید دم توڑ گئی ہے۔5.5 سینٹ کی کمی کے باوجود بھی جو پٹرولیم مصنوعات ہیں اُن کی قیمتیں 2 یورو سے اوپر ہی رہیں گی۔اس کی علاوہ خیال رہے کہ اٹالین حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 25 سینٹ کی کمی کے اقدام کو 2 اگست 2022 تک بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے جس سے دیکھا جا رہا ہے کہ 50 فی صد اطالوی عوام حکومت کے اس فیصلے سے خوش ہے جبکہ 50 فی صد عوام جس میں زیادہ تر کاروباری شخصایات ہیں جو کہ حکومتی اس فیصلے کا خیر مقدم کر رہے ہیں اور اس فیصلے کے خلاف ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے