اٹلی میں بُلوائیں فیملی کو اگر آپ کا بھی یہ کام ہو جاتا ہے

اٹلی میں بُلوائیں فیملی کو اگر آپ کا بھی یہ کام ہو جاتا ہے
اٹلی میں اسائلم والے اپنی فیملی کو کیسے بُلوا سکتے ہیں اُن کو کون سی اطالوی حکومت کی شرائط کو پورا کرنا پڑتا ہے کیا طریقہ کار ہوتا ہے۔






 اصل میں اٹلی حکومت اس بات کی اجازات دیتی ہے کہ آپ اپنی فیملی کو اٹلی میں بلوائیں لیکن اس کے لیے بھی حکومت کی جانب سے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں جن کو پورا کرتے ہوئے ہی آپ اپنی فیلمی کو اٹلی اپنے پاس لے کر آ سکتے ہیں۔بہت سارے ایسے ہمارے بھائی جو اٹلی میں اسائلم پر ہیں اور وہ اپنی فیملی کو بُلوانا چاہتے ہیں اس کے لیے صرف ایک شرط کو پورا کرنا ہوتا ہے یعنی کہ آپ جب اٹلی میں آتے ہیں اور آپ نے جب اسائلم کے لیے درخواست دائر کی تھی اور اُس اسائلم کے کیس کو پاس ہونے میں جتنا بھی وقت لگتا ہے اُس وقت تک آپ کو صرف انتظار کرنا ہو گا کیونکہ اس کے علاوہ آپ کے پاس اور کوئی چارہ نہیں ہے،اطالوی حکومت کے بنائے قوانین کے مطابق جب آپ کا اسائلم کا دائر کیا ہوا کیس پاس ہو جاتا ہے اُس کے اگلے چھ ماہ کے بعد آپ اپنی فیملی ج کہ آپ کے اپنے ملک میں ہوتی ہے اُس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں، لیکن اگر آپ کا دائر کردہ اسائلم کا کیس کسی وجہ سے پاس نہیں ہوتا تو ایسی صورت میں آپ اپنی فیملی کو اٹلی میں نہیں بُلوا سکتے۔اس لیے بُلاشبہ اٹلی میں اس چیز کی اجازات ہے کہ آپ لیگل طریقہ کار سے اپنی بیوی اور بچوں کو بُلوا سکتے ہیں جن کے اسائلم کے کیس پاس ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بنیادی شرط یہ بھی رکھی گئی ہوئی ہے کہ آپ کے پاس کام ہونا چائیے آپ کا کام کا کنٹریکٹ چل رہا ہو اور جو بھی اخراجات ہیں اُن سب کو آپ اپنے طور پر برداشت کرتے ہوں اور اٹلی میں فیملی کو بُلوا نے کے لیے آپ کو یہ ثبوت لازمی دیکھنا ہوتا ہے کہ آپ کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ آپ اپنی فیملی کے اخراجات کو بھی برداشت کر سکتے ہیں باقی فیملی کو بُلوا نے کے لیے کچھ بنیادی سے ڈاکومنٹس کی بھی ضرورت ہوتی ہے جن کو ضرور پورا کرنا ہوتا ہے۔تو اس طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے اسائلم سیکرز اٹلی میں اپنی فیملی کو آسانی سے بُلوا سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے