اٹلی سناتوریا امیگریشن 2020 اور فلوسی امیگریشن 2022 خوشخبری گُڈ نیوز

اٹلی سناتوریا امیگریشن 2020 اور فلوسی امیگریشن 2022 خوشخبری گُڈ نیوز
اٹلی میں سناتوریا امیگریشن 2020 جن لوگوں نے اپلائی کی ہوئی تھی آخر کار اُن سب کے لیے اطالوی حکومت اور اٹلی کے مختلف پرفیتوروں کی جانب سے گُڈ نیوز آ گئی۔ جبکہ فلوسی امیگریشن 2022 سے متعلق بھی نئی اپڈیٹ آ چکی ہیں۔ 






تفصیلات کے مطابق اٹلی میں 2020 میں اوپن ہونے والی سناتوریا امیگریشن جس میں دو لاکھ سات ہزار لوگوں نے اپنے الیگل سٹیٹس کو لیگل سٹیٹس میں تبدیل کروانے کے لیے درخواست جمع کروائی تھی جس میں ابھی تک تقریباً ایک لاکھ پانچ ہزار لوگوں کی درخواستوں پر کاروائی کرنے کے بعد اُن کو اٹلی میں لیگل سٹیٹس فراہم کر دیا گیا ہے، لیکن وہ افراد جو کہ ایک لمبے وقت سے اپنی پرفیتورے کی اپوئنٹمنٹ کے لیے انتظاری میں تھے اور اُن کو کوئی بھی جواب نہیں دیا جا رہا تھا آخر کار اب اطالوی وزارت داخلہ کے ایکشن کے بعد جو نئی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اُن کے مطابق میلانو پرفیتورے،ناپولی،بریشیا، اور دیگر شہروں سے پرفیتورے کی جانب سے اپوئنٹمنٹ ملنا شروع ہو گئی ہیں۔وہ لوگ جنوں نے بذریعہ ای میل اپنے ڈاکومنٹس بھیج دئیے ہوئے ہیں اب اُن کو کال یا لیٹر کے ذریعے بُلایا جا رہا ہے۔خیال رہے اس سے پہلے جو میلانو پرفیتورے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ میلانو پرفیتورے والے 30 جون 2022 کے بعد سے لوگوں کو اپوئنٹمنٹ دینے کا جو عمل ہے اس کو فاسٹ کر دیں گئے لیکن ابھی سے ہی اب بہت سارے لوگوں کو کال آنا شروع ہو گئی ہیں کیونکہ میلانو پرفیتورے والوں کا کہنا ہے کہ جو انکوائری چل رہی تھی اُس کو اب مکمل کر لیا گیا ہے۔






 جبکہ دوسری جانب وہ لوگ جو اٹلی کی نئی اوپن ہونے والی فلوسی امیگریشن کا انتظار کر رہے ہیں اُن سب کے لیے بھی خوشخبری ہے،اٹلی میں ورکرز کی قلت کو جلد پورا کرنے کے لیے اطالوی حکومت 2022 کی فلوسی امیگریشن کو ستمبر میں اوپن کر نے کا اعلان کر سکتی ہے جبکہ اب جو فلوسی امیکریشن اوپن ہو گی اس میں ویزے کا جو پروسس ہے اُس کو پہلے کی نسبت زیادہ آسان اور جلد کرنے کا بھی کہا گیا ہے جس سے 2022 کی فلوسی اپلائی کرنے والوں ک نولااُستا بھی جلد نکلیں گے اور اُن کا جو سیزنیل ویزہ ہو گا وہ بھی ایمبسی سے جلد ایشوء کیا جائے گا۔اس لیے جو بھی افراد اٹلی میں ان سیزنیل ویزوں پر آ کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں وہ اپنے آپ کو اب تیار رکھیں کسی بھی وقت اٹلی کی فلوسی امیگریشن 2022 کے کلک ڈے کا اعلان اطالوی حکومت کی جانب سے کیا جا سکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے