انگلینڈ میں رہنے والوں کیلئے برطانوی حکومت کی جانب سے ایک نئی اور خاص وارننگ جاری کر دی گئی ہے جس کو انگلینڈ میں رہنے والے ہر فرد کو فُلو کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں رہنے والوں کے لیے بنک آف انگلینڈ کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ آپ کے پاس صرف سو دن کا وقت باقی رہ گیا ہے جس میں آپ اپنے پرانے 20 اور 50 پاؤنڈ کے پیپر والے جو کرنسی نوٹ ہیں اُنھیں نئے پلاسٹک والے نوٹوں میں تبدیل کروالیں یا پھر ان 20 یا 50 پاؤنڈ کے نوٹوں کو خرچ کر دیں۔
کیونکہ بتایا گیا ہے کہ 30 ستمبر 2022 کے بعد یہ ویلڈ نہیں رہیں گے اور نہ ہی استعمال کے قابل ہوں گئے ان نوٹوں کو انگلینڈ میں کسی بھی جگہ پر خرچ نہیں کیا جا سکے گا
آپ ان20 پاؤنڈ اور 50 پاؤنڈ کے کرنسی نوٹوں کو بنک یا پھر پوسٹ آفس میں جا کر باآسانی تبدیل کروا سکتے ہیں
مزید اس حوالے سے بنک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ ابھی 14 بلین پاؤنڈ مالیت کے نوٹ سر کولیشن میں ہیں جن کو اب 30 ستمبر 2022 تک تو استعمال کیا جا سکے گا لیکن اس کے بعد ان نوٹوں کی کوئی بھی ویلیو نہیں ہو گی۔ اس لیے جو افراد یوکے میں ہیں اُن سب کے لیے یہ ضروری معلومات ہے اور اگر آپ کے پاس بھی یہ 20 اور 50 پاؤنڈ کے کونسی نوٹ ہیں تو جلد از جلد اُن کو تبدیل کروا لیں یا پھر خرچ کر لیں۔
0 تبصرے