اٹلی بونس 200 یورو نئی اپڈیٹ اور اپلائی کرنے کا طریقہ

اٹلی بونس 200 یورو نئی اپڈیٹ اور اپلائی کرنے کا طریقہ
اٹلی میں ملنے والا 200 یورو کا بونس اب کن کو دوماندہ کرنا ہو گا اور کن کو آٹومیٹک آئے گا اور دوماندہ کرنے کے لیے کیا کرنا ہو گا اطالوی حکومت کی جانب سے نئی اپڈیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ 



 تفصیلات کی مطابق ایک ماہ قبل اطالوی دراغی حکومت کی جانب سے اپنی عوام کو مہنگائی کے اس دور میں بڑھتے بجلی گیس کے بلز اور پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 200 یورو کا بونس دینے کا اعلان کیا تھا۔اور جب یہ اعلان کیا گیا تھا اُس وقت بونس کو لینے کے لیے صرف 35000 ایزوں کی شرط رکھی گئی تھی اور جولائی کے بوستے میں یہ لوگوں کو ملنا تھا۔لیکن اب جیسے جیسے اس بونس کو لینے کی تاریخ نزدیک آ رہی ہے اس بونس کے قوانین میں بھی تبدیلی کی جا رہی ہے۔


 تازہ ترین نیوز اور معلومات کے مطابق یہ 200 یورو کا بونس ریدیتو دی چیتادینسا کی امداد لینے والے پینشین والے افراد اور ناسپی بے روزگاری لینے والے لوگوں کو آٹومیٹک اس 200 یورو کے بونس کی رقم مل جائے گئی اُن کے اُکاونٹز میں،جبکہ جو لوگ پرائیوٹ کام کرتے ہیں یا پھر سرکاری ملازم ہیں اُن کو ایک دی کریاسینو دینی ہو گئی اپنے کام کے مالک کو یعنی کہ ایک فارم پُر کر کے دینا ہو  گا جس میں آپ کو بتانا ہو گا کہ واقع میں ہی آپ کو اس 200 یورو کے بونس کی ضرورت ہے۔ اب آپ کو یہ بونس کے لیے جو فارم ہے یہ کہاں سے ملے گا اور اس میں آپ سے کیا پوچھا جائے گا تو یہ نیچے جو لنک آپ دیکھ رہے ہیں اس لنک پر کلک کر کے آپ وہ فارم کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور پُر بھی کر سکتے ہیں جو آپ نے اپنے کام کے مالک کو دینا ہے 


اس فارم میں آپ سے آپ کی کچھ بیسک سی انفارمیشن لی جائے گئی اور اس کو پُر کر کے آپ نے اپنے کام کے مالک کو دے دینا ہے۔ خیال رہے کہ یہ 200 یورو کا بونس آپ کے اُکاونٹ میں نہیں آئے گا بلکہ آپ کے کام کے مالک کے اُکاونٹ میں آئے گا اور وہ آپ کو دے گا۔ باقی آپ بھی فارم کو ڈاؤن لوڈ کر کے اُس کو پُر کریں اور جولائی میں اس 200 یورو کے بونس کے مزے لیں۔جبکہ اس بونس کو اپلائی کرنے کے لیے آپ کو 30 جون 2022 تک اپنے اس فارم کو اپنے کام کے مالک کو دینا ہو گا اور پھر جولائی میں اس بونس کی جو رقم ہے وہ آپ کو ملے گئی۔  



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے