اٹالین سفیر کے پاکستانیوں کیلئے نئے منصوبے

اٹالین سفیر کے پاکستانیوں کیلئے نئے منصوبے
پاکستان میں زیتون کی کاشت کے فروغ کیلئے اٹلی 1.5 ملین یورو کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا، 


اٹالین سفیر اینڈریاس فیرریزکا تقریب سے خطاب پاکستان میں اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیرریزنے کہا ہے کہ پاکستان میں زیتون کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے اٹلی 1.5 ملین یوروکے منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا، اٹلی نے پہلے ہی پاکستان کو زیتون کی کاشت میں بہتری کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کی ہے، 1.5 ملین یوروکا منصوبہ 26 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، پاکستان میں زیتون کی کاشت بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے جس سے پاکستان نہ صرف ملکی ضروریات پوری کر سکتا ہے بلکہ برآمد کرکے کثیر زرمبادلہ بھی حاصل کر سکتا ہے۔ اٹلی کی جانب سے پاکستان میں زیتون کی کاشت کے فروغ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1.5 ملین یورو کے منصوبہ سے پاکستان میں زیتون کی کاشت کے فروغ میں مدد ملے گی، وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ذیلی ادارے آئل سیڈ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ملک کے موزوں علاقوں میں زیتون کی کاشت کو فروغ دیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے