انگلینڈ غیر قانونی امیگرنٹس کے حق میں بڑا فیصلہ بڑی جیت عدالت نے سُنایا بڑا فیصلہ انگلینڈ میں رہنے والے امیگرنٹس کی موجیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود لاکھوں کی تعداد میں بسنے والے تارکین وطن کو آخر کار جیت مل گئی عدالت کی جانب سے عین موقعے پر بڑا فیصلہ سُنا دیا جس کی وجہ سے برطانوی حکومت کو مُنہ کے بل گرنا پڑا اور خاص طور پر برطانوی وزارت داخلہ پریتی پٹیل کو بڑی مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اصل میں چند دن قبل برطانوی حکومت نے اپنے ملک میں داخل ہونے والے اور پہلے سے موجود غیر قانونی تارکین وطن کو افریقی ملک روانڈا میں منتقل کرنے کی ایک پالیسی کو پاس کیا تھا جس قانون کے تحت ان تمام غیر قانونی تارکین کے جو سیاسی پناہ کے کیس تھے اُن کو افریقی ملک روانڈا میں ہی دیکھا جانا تھا۔اور اس نئے برطانوی قانون کے خلاف بہت ساری انسانی حقوق کی تنظیموں نے عدالت میں کیس دائر کر رکھا تھا لیکن ان تنظیموں کو برطانوی عدالت کی جانب سے کوئی اچھا رلیف نہ مل سکا۔
اور گزشتہ روز انگلینڈ سے تقریباً 7 غیر قانونی تارکین وطن کو پرواز کے ذریعے روانڈا منتقل کیا جانا تھا کہ عین موقعے پر برطانوی حکام کو اس پرواز کو منسوخ کرنا پڑ گیا۔کیونکہ ان 7 تارکین میں سے ایک عراقی تارکین نے یورپی عدالت برائے انسانی حقوق میں اس نئے قانون کے خلاف اپیل کر رکھی تھی جس کی وجہ سے برطانوی حکام کو حکم جاری کیا گیا کہ اس عراقی باشندے کو جولائی کی سماعت دی جائے۔جس کے بعد اب بہت سے اور غیر قانونی تارکین وطن بھی یورپی عدالت بُرائے انسانی حقوق سے رجوع کر سکیں گئے اور یورپی عدالت برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ تارکین کو زبردستی افریقی ملک روانڈا منتقل کرنا ان تارکین وطن کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتا ہے اس لیے ایسا کرنا بلکل بھی مناسب نہیں ہے۔
0 تبصرے