اٹلی کی حکومت کی طرف سے مہنگائی سے پیسے عوام کے لئے ایک بڑے ریلیف کی تیاری
تفصیلات کے مطابق اٹلی حکومت ایک نئے دیکریتو پر کام کر رہی ہے جس کو ایوتی بس کا نام دیا گیا ہے ۔جس میں پٹرول، ڈیزل، بجلی اور گیس وغیرہ پر عوام کو بڑا ریلیف دینے تیاری کی جارہی ہے۔مئی میں پٹرول اور ڈیزل پر ایکسرسائز ڈیوٹی میں کٹوتی 8 جون ختم ہوگئ تھی۔جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا ہے۔اور غریب لوگوں کا جینا محال ہو گیا۔
نئے دیکریتو میں حکومت عوام کو اگلے تین ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بلوں پر بڑا ریلیف دینے پر کام کر رہی ہے۔ امید کی جارہی ہے کے دیکریتو ایوتی بس 30 جون سے پہلے پاس ہو جائے گا۔جس سے اطالوی عوام کو مزید نئے بونسز فراہم کیے جائیں گے اور بڑا ریلیف مل سکے گا۔
0 تبصرے