اٹلی اور یورپ میں رہنے والے پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری ایک اور نئی بڑی سہولت مل گئی جس سے اٹلی اور یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں کو بڑا فائدہ ہو گا اور وقت بھی ضائع نہیں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان ایک نیا معاہدہ کرنے کے بلکل قریب پہنچ گئی ہے جس کے تحت پاکستان سے آپ کے جو بھی دستاویزات یا جو بھی ڈاکومنٹس ہیں جن میں چاہے برتھ سرٹیفیکٹ ہو یا پھا آپ کا کیریکٹر سرٹیفکیٹ ہو یا پھر جو بھی اور کوئی ڈاکومنٹس ہوں گے جو کہ پاکستانی گورنمنٹ کی جانب سے ایشو ہوتے ہیں وہ اٹلی سمیت پورے یورپ میں بلکہ پوری دنیا میں آپ کے ڈاکومنٹس کو ویلیڈ تسلیم کیا جائے گا آپ کو کسی بھی ایمبیسی سے اُن کو تصدیق کروانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔اپوسٹل کا جو مطالبہ تھا پاکستانی کمیونٹی کا اب وہ پورا ہونے جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان اپوسٹل کنٹریکٹ پر ویزاعظم پاکستان کے دستخط ہو گئے ہیں جبکہ پاکستانی صدر کی جانب سے اس کنٹریکٹ پر سائین ہو چکے ہیں یعنی کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر جو بھی پیپر ورک تھا اُس کو مکمل کر لیا گیا ہے۔جبکہ ایک کنونشن ہے جس کو ہیگ کنونشن اپوسٹل کا نام دیا گیا ہے یعنی کہ یہ محر پاکستان کے کسی بھی دستاویزات یا ڈاکومنٹس پر لگ جائے گی تو وہ اٹلی یورپ سمیت پوری دنیا میں ویلیڈ مانا جائے گا۔یہ ایک بہت بڑی پیشرفت ہوئی ہے خاص طور پر بیرون مملک میں پاکستانیوں کے لیے جو کہ ایک بہت ہی اچھی نیوز ہے جس سے پاکستانیوں کو اب بڑا فائدہ ہو گا اور وقت بھی ضائع نہیں ہو گا۔
0 تبصرے