اٹلی حکومت نیا قانون 30 ستمبر 2022 تک جاری رکھنے کا حکم

اٹلی حکومت نیا قانون 30 ستمبر 2022 تک جاری رکھنے کا حکم
اٹلی حکومت کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری نیا قانون 30 ستمبر 2022 تک جاری رکھنے کا فیصلہ۔



 تفصیلات کے مطابق اٹلی کی حکومت کی جانب سے ایک نیا قانون جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت اٹلی میں رہنے والوں کو یہ نیا قانون فُلو کرنا پڑے گا اس سے پہلے اطالوی گورنمنٹ نے 15 جون 2022 تک بہت سارے قوانین لاگو کر رکھے تھے جن میں سے بیشتر قوانین کو اب ختم کر دیا گیا ہے۔لیکن اطالوی حکومت اور اٹلی کی تمام ریاستوں کے جو منسٹرز ہیں اُن سب کر رضامندی کے تحت اس نئے قانون کو 30 ستمبر تک لاگو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہو گا اٹلی میں جو ماسک والی شرط ہے یہ اب تقریباً ہر جگہ ان ڈور اور آوٹ ڈور ختم ہو چکی ہے لیکن اب جو نیا فیصلہ کیا گیا ہے اُس کے تحت اٹلی کی ہر قسم کی ٹرانسپورٹ میں ماسک والی شرط کو 30 ستمبر 2022 تک جاری رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے اور ساتھ میں یہ بھی وضاحت جاری کی گئی ہے کہ جو ایف ایف پی ٹو ماسک ہے اس کو تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال کیا جائے جبکہ ائیرپورٹ پر بھی ماسک کی شرط لاگو رہے گی لیکن جہاز میں جانے کے بعد ماسک پہننا لازمی قرار نہیں دیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے