پرتگال نے نئے ورک پرمٹ دینے کا اعلان کر دیا

پرتگال نے نئے ورک پرمٹ دینے کا اعلان کر دیا
پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیر ملکیوں کیلئے یورپ میں لیگل آنے کا بڑا موقع یورپ میں لیگل آؤ اور پانچ سال بعد پی - آر لے لو۔



 تفصیلات کے مطابق یورپ کے ایک خوشحال ملک کی جانب سے پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیر ملکیوں کو ورک پرمٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جی ہاں یہاں بات ہو رہی ہے یورپی ملک پرتگال کی پرتگال کی گورنمنٹ کی جانب سے بڑا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت لاکھوں غیر ملکی افراد اب پرتگال میں آ کر لیگل طریقے سے کام کر سکیں گئے۔ پرتگال گورنمنٹ نے نئے ورک پرمٹ کا اعلان کیا ہے جو کہ ایک سو اسی (180) دن کا ویزہ ہو گا جس پر آپ اپنے ملک سے لیگل ٹریول کر سکیں گئے اور پرتگال میں لیگل کام کی اجازت بھی ہو گی۔




اصل میں ان ایک سو اسی (180) دنوں میں سے ایک سو بیس (120) دن آپ کام کر سکیں گے جبکہ باقی کے ساٹھ (60) دن آپ کے پاس ہوں گے جس میں آپ اپنے ورک پرمٹ کو اُسی کام کے مالک ساتھ یا پھر نیا کام تلاش کر کے اپنے ورک پرمٹ میں توسیع کروا سکیں گے۔ پرتگال گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ ان ورک پرمٹ کو اس لیے شروع کیا جا رہا ہے تاکہ پرتگال میں جو اس وقت ورکرز کی مختلف شعبوں میں قلت ہے،جن میں سیاحت کا شعبہ،زراعت کا شعبہ اور ٹرانسپورٹ کا شعبہ سرفہرست ہے ان میں اشیائی مملک کے لوگوں کو کام کرنے اور لیگل ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔




 خیال رہے کہ پرتگال کی حکومت کی جانب سے تقریباً پہلے مرحلے میں دو لاکھ ویزوں کا کہا گیا ہے اور ان نئے ورک پرمٹ ویزوں کو پرتگال پارلیمنٹ کی جانب سے بھی منظوری مل گئی ہے۔باقی پرتگال کی حکومت کی جانب سے ابھی ان ویزوں سے متعلق مزید انفارمیشن جاری کی جائے گی جس میں یہ بتایا جائے گا کہ کون کون سے ڈاکومنٹس کی ضرورت ہو گی اور کس طریقہ کار سے یہ ورک پرمٹ جاری ہوں گے۔لیکن وہ افراد جو واقع میں ہی یورپ میں لیگل طریقہ سے آ کر کام کرنا چاہتے ہیں اور یورپ میں سیٹل ہونا چاہتے ہیں اُن کیلئے یہ ایک سُہنری موقع ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے