اٹلی میں ملے گی اب سب کو کارتا دی سجورنو خوشخبری

اٹلی میں ملے گی اب سب کو کارتا دی سجورنو خوشخبری
اٹلی میں ازیل اسائلم والوں کیلئے کارتا دی سجورنو کو لینے کا بہت ہی آسان طریقہ اگر آپ اٹلی میں ہیں اور آپ نے اٹلی میں ازیل اسائلم کروا رکھی ہے تو آپ بھی کچھ بنیادی سی چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹلی کے مستقل رہائشی ڈاکومنٹس کو حاصل کر سکتے ہیں۔



سب سے پہلے آپ کو یہاں پر یہ واضع کرتے چلیں اور اس چیز کو اپنے ذہین میں بیٹھا لیں کہ ازیل اسائلم والوں کو کارتا دی سجورنو لینے کے لیے اٹلی میں پانچ سال کا وقت پورا کرنا پڑتا ہے نارمل سجورنو میں۔اب یہاں پر بہت سے لوگوں کا سوال ہوتا ہے کہ اصل میں پانچ سال کا وقت کب سے شروع ہوتا ہے اب کچھ لوگوں کا خیال یہ ہوتا ہے کہ جس دن سے ہمارا کمشن جو پاس ہوا تھا اُس دن سے پانچ سال شروع ہوتے ہیں،جبکہ کچھ لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ کمشن پاس ہونے کے بعد جب اُن کو پہلی سجورنو ملی تھی اُس دن سے پانچ سال کا وقت شروع ہوتا ہے۔تو آپ کو یہاں پر بتا دیں کہ ایسا بلکل بھی نہیں ہے یہاں آپ اس چیز کو بہت ہی غور سے سمجھ لیں اگر آپ ازیل اسائلم پر اٹلی میں ہیں آپ کے پانچ سال اُس دن سے ہی شروع ہو جاتے ہیں جس دن سے آپ نے اٹلی میں پہلی دفعہ اسائلم کے لیے اپنی درخواست دی تھی۔



 لیکن یہاں واضع رہے کہ ایک شرط رکھی گئی ہے اطالوی حکومت کی جانب سے اور اگر آپ اس شرط کو پورا کرتے ہیں تو آپ کو کارتا دی سجورنو لینے سے کوئی نہیں روک سکتا اب وہ شرط کیا ہے مطلب کہ جس دن آپ نے اسائلم کے لیے درخواست دی تھی اور آپ کو جو اسائلم کی پہلی سجورنو ملی تھی وہ آخری وقت تک کاٹ نہ ہوئی ہو آپ سے آپ کی اسائلم والی سجورنو واپس نہ لی گئی ہو۔مثلاً اگر کسی بھی وجہ سے آپ کا کیس رجیکٹ ہو گیا آپ کا کمشن پاس نہیں ہو سکا اور اُن کی جانب سے آپ کی سجورنو لے کر آپ سے کہا ہو کہ آپ وکیل کے ذریعے اپیل کریں۔اور اگر آپ سے وہ اُس وقت آپ کی چھ ماہ یا پھر سال والی سجورنو نہیں لیتے اور اُسی سجورنو کے ساتھ آپ کی اپیل چلتی رہی اور پھر آپ کا دوسری بار کمشن پاس ہو جاتا ہے اور آپ کو نارمل سجورنو مل جاتی ہے۔تو مثال کے طور پر آپ نے اٹلی میں اسائلم جنوری 2017 میں کیا تھا اس دوران آپ کا کمشن فیل ہوا لیکن آپ سے آپ کی اسائلم والی سجورنو واپس نہیں لی گئی اور پھر جنوری 2022 میں آپ کے پانچ سال پورے ہو جاتے ہیں تو آپ اپنی کارتا دی سجورنو کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں باقی ازیل اسائلم والوں کو کارتا دی سجورنو لینے کے لیے کون سے ڈاکومنٹس کی ضرورت ہوتی ہے یہ اپنے اگلے آرٹیکل میں شئیر کریں گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے