اٹلی بونس 1000 یورو | New Italy Nuovi Nati 1000€ 2025

اٹلی بونس 1000 یورو | New Italy Nuovi Nati 1000€ 2025
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے بونس 1000 یورو کا اعلان پاکستانیوں سمیت غیر ملکی بھی اس 1000 یورو کے بونس کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ 


 تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی طرف سے ایک نیا بونس 1000 یورو کا شروع کیا گیا ہے جس کے تحت اٹلی میں یہ بونس 1000 یورو اُن تمام والدین کو ملے گا جن کے بچے کی پیدائش رواں سال 2025 میں ہوئی ہے اس بونس 1000 یورو کا نام Bonus Nuovi Nati ہے اور اٹلی میں جو غیر ملکی ہیں چاہے وہ پاکستانی ہیں یا پھر جس بھی ملک سے اُن کا تعلق ہے سب کے سب اس بونس کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ 


 واضع رہے کہ یہ بونس اُن والدین کو دیا جائے گا جن کے اٹالین شہریت یعنی کہ اٹالین چیتادینسا ہے یا پھر جن کا اٹلی میں رہتے ہوئے ریذیڈنسا کم از کم ایک سال پُرانا ہو گیا ہے اس کے علاوہ اس بونس 1000 یورو کیلئے جو حکومتی شرائط ہیں اُس کے مطابق آپ اٹلی میں مستقل مقیم ہوں اور آپکی آمدنی 40 ہزار یورو مطلب آپکے ایزے سالانہ اتنے ہونے چائیے۔ 


 خیال رہے کہ بچے کی پیدائش یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2025 کے درمیان ہونی چائیے اور بونس کیلئے دوماندہ یا پھر درخواست پیدائش کے 60 دن کے اندر جمع کروانا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے