اٹلی نیا ڈیپورٹ قانون | New Italy Anti Migrant Deportation Law 2025

اٹلی نیا ڈیپورٹ قانون | New Italy Anti Migrant Deportation Law 2025
اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کو بڑے پیمانے پر ڈیپورٹ کرنا شروع نیا قانون لاگو کر دیا۔ 


 تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر سے غیر ملکی افراد کو اٹلی سے ڈیپورٹ کرنے کا جو عمل ہے اُس کو شروع کر دیا گیا ہے کئی مہینوں کی قانونی رکاوٹوں کے بعد اطالوی حکومت ایک نئے قانون کے تحت ابھی تک اٹلی سے 40 کے قریب غیر ملکی جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں البانیہ ڈیپورٹ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس عمل میں مزید تیزی بھی کی جا رہی ہے۔ 


 واضع رہے کہ ابتدائی منصوبہ یہ تھا کہ ان مراکز کو سمندر سے بچائے گئے افراد کیلئے استعمال کیا جائے گا لیکن نئے قانون نے پالیسی بدل دی ہے اور نئے قانون کے مطابق اب صرف اُن افراد کو البانیہ لایا جائے گا جہنیں اطالوی عدالتوں کی جانب سے اور اطالوی حکومت کی طرف سے ملک بدری مطلب ملک کو چھوڑنے کا حکم دیا جا چکا ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس نئے سخت قانون کے تحت اٹلی سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی، بنگلہ دیشی، تیونس، مصر، الجزائر، جارجیا، نائیجیریا اور مالدووا کے لوگوں کو ڈیپورٹ کیا جائے گا البانیہ میں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے