اٹلی بونس ازیلو نیدو | New Italy Bonus Asilo Nido 2025

اٹلی بونس ازیلو نیدو | New Italy Bonus Asilo Nido 2025
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے خوشخبری بونس Asilo Nido 2025 دینے کا اعلان رواں سال 2025 میں 3600 یورو ملیں گے۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت کی طرف سے بونس Asilo Nido کیلئے دوماندے 2025 میں بھی اوپن کر دئیے گئے ہیں جس کے تحت اب اٹلی میں والدین اپنے بچوں کیلئے حکومت سے اس بونس کے تحت 3600 یورو تک لے سکیں گے۔ 


 واضع رہے کہ بونس Asilo Nido کو لینے کیلئے اطالوی حکومت کی جانب سے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں جن کو پورا کر کے اٹلی میں ہر کوئی اس بونس کو لے سکتا ہے۔


 سب سے پہلی شرط کے مطابق جن بھی بچوں کی پیدائش یکم جنوری 2024 سے پہلے ہوا ہے تو اُن بچوں کے والدین اس بونس Asilo Nido کیلئے دوماندہ کر سکتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ جو رقم ہے وہ 3600 یورو ملے گی جبکہ دوسرے نمبر پر جو شرط ہے وہ ایزوں کی ہے بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کے ایزے 40 ہزار یورو تک ہیں وہ اس بونس Asilo Nido 3600 یورو کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں خیال رہے کہ اطالوی حکومت کی جانب سے بونس کو اپلائی کرنے کیلئے جو آن لائن اپلیکشن کا پورٹل ہے اُس کو اوپن کر دیا گیا ہے جس کا لنک نیچے موجود ہے جس کے ذریعے آپ آن لائن دوماندہ کر سکتے ہیں جبکہ کسی بھی کاف یا پھر Patronato کے دفتر سے بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔

Apply Online Here 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے