اٹلی نیا 500 یورو بونس | New Italy Bonus da 500 Euro le Famiglie con figli 2025

اٹلی نیا 500 یورو بونس | New Italy Bonus da 500 Euro le Famiglie con figli 2025
اٹلی میں مقیم فیملی والوں کیلئے اطالوی حکومت کا شاندار اعلان تمام بچوں والی فیملز کیلئے بونس 500 یورو دینے کا بڑا اعلان کر دیا گیا جبکہ بونس کے دوماندے بھی شروع ہو گئے۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹالین گورنمنٹ کی جانب سے اٹلی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹلی میں جتنی بھی بچوں والی فیملز ہیں جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں اُن کو 500 یورو کا بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اس 500 یورو کے بونس کیلئے رواں سال 2025 کے فنڈز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ 


 اٹلی میں جتنی بھی بچوں والی فیملز ہیں اگر اُن کے ایزے 15 ہزار یورو تک یا پھر اس سے کم ہیں اور اُن کی فیملی میں 14 سال تک یا اس سے چھوٹے بچے ہیں تو وہ اس 500 یورو کے بونس کیلئے ابھی اپلائی کر سکتے ہیں کیونکہ اس 500 یورو کے بونس کے جو دوماندے ہیں وہ شروع ہو چکے ہیں دراصل حکومت یہ بونس 500 یورو آپکے بچوں کے اسکول کے علاوہ جو اخراجات ہوتے ہیں اُس کیلئے دے رہی ہے اور Legge Di Bilancio 2025 کے لیے اس 500 یورو کے بونس کو پاس کر دیا گیا ہے اور 30 ملین یورو کے فنڈز اس بونس کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں اور جب تک یہ 30 ملین یورو کے فنڈز ختم نہیں ہوتے اٹلی میں ہر بچوں والی فیملی اس بونس کو حاصل کر سکتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے