اٹلی میں کام کرنے والے ورکرز کیلئے بڑی خوشخبری اطالوی حکومت کی جانب سے ورکرز کیلئے 1200 یورو کا بونس نئے سال 2025 کیلئے منظور کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی جانب سے رواں سال 2025 میں ورکرز کیلئے 1200 یورو کے بونس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اٹلی میں تمام قسم کے ورکرز اس 1200 یورو کے بونس سے بھرپور فائدہ حاصل کر سکتے ہیں دراصل یہ 1200 یورو اٹلی میں ورکرز کے کُد ریدیتو کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا جائے گا خیال رہے بونس 1200 یورو آپکو ایک سال کا دیا جائے گا جو کہ ماہانہ 100 یورو ملیں گے واضع رہے کہ Bonus IRPEF 1200 یورو کا انحصار آپکے سالانہ کُد ریدیتو پر کرتا ہے۔
اگر آپکا سالانہ کُد ریدیتو 15 ہزار یورو تک ہے تو ایسی صورت میں آپکو پورے 100 یورو ماہانہ ملیں گے جو کہ سالانہ 1200 یورو بنتے ہیں جبکہ دوسری طرف اگر آپکا کُد ریدیتو سالانہ 15 ہزار یورو سے بڑھ کر 28 ہزار یورو تک ہوتا ہے تو پھر ایسی صورت میں Bonus IRPEF کے تحت آپکو ماہانہ 100 یورو نہیں ملے گا بلکہ 85 یورو سے 80 یورو ماہانہ ملیں گے۔
جبکہ جن ورکرز کا سالانہ کُد ریدیتو 28 ہزار یورو سے تجاوز کرے گا وہ اس Bonus IRPEF کے اہل نہیں ہوں گے واضع رہے کہ بہت سے ورکرز خاص طور پر جو پاکستانی ہیں وہ اس 1200 یورو کے بونس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
باقی بونس کو اپلائی کیسے کرنا ہے تو اس 1200 یورو کے بونس کو اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ بونس آپکو اپنے بوستاپگا میں آٹومیٹک دیکھنے کو ملے گا۔
0 تبصرے