اٹلی پاکستانیوں کیلئے نئے ویزہ قوانین | Italy Visa New Rules & Law For Pakistani Citizens

اٹلی پاکستانیوں کیلئے نئے ویزہ قوانین | Italy Visa New Rules & Law For Pakistani Citizens
اٹلی نے پاکستانیوں کے لیے ویزا درخواستوں میں نئے مالیاتی تقاضے متعارف کرائے ہیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ مسافر اپنے دورے کے اخراجات پورے کر سکیں۔ اپنی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے اٹلی دنیا بھر کے سیاحوں، بشمول پاکستانیوں، کے لیے مقبول مقام ہے۔


 تفصیلات کے مطابق ویزے کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کو 30 دن سے پرانا نہ ہونے والا بینک اسٹیٹمنٹ فراہم کرنا ہوگا، جس میں سفر کے لیے کافی رقم موجود ہو۔ اطالوی حکام کی شرط ہے کہ ہر دن کے قیام کے لیے کم از کم 30 یورو موجود ہونے چاہئیں۔ 


ایک ماہ کے دورے کے لیے، کم از کم 900 یورو کا بیلنس درکار ہوگا۔ مالی ثبوت کے ساتھ مسافروں کو تصدیق شدہ رہائش کا ثبوت بھی دینا ہوگا۔


 ان مالیاتی شرائط کو پورا نہ کرنے کی صورت میں ویزا مسترد کیا جا سکتا ہے، جس سے کئی پاکستانی سیاحوں کے اٹلی کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کی سیر کے خواب متاثر ہو سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے