اٹلی میں رہنے والوں کیلئے اٹالین حکومت کا 500 یورو بونس دینے کا اعلان کر دیا گیا پاکستانی بھی اس 500 یورو کے بونس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اٹالین گورنمنٹ نے ایک بار پھر سے اٹلی میں رہنے والوں کیلئے 500 یورو کے بونس کو دینے کا اعلان کر دیا ہے جو کہ اٹلی میں سنگل شخص اور فیملی والے سب ہی لے سکتے ہیں لیکن بونس کو لینے کیلئے اٹالین حکومت کی طرف سے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں جن کو پورا کرتے ہوئے ہی بونس کی رقم 500 یورو ملے گی۔
اٹلی میں ایسے تمام لوگ اس بونس 500 یورو کو لے سکتے ہیں جن کے ایزے 15 ہزار یورو تک ہیں یا پھر 15 ہزار یورو سے کم ہیں ایسے تمام افراد چاہے وہ سنگل ہیں یا پھر فیملی والے ہیں دوماندہ کر سکتے ہیں حکومت کی طرف سے ایزوں کی شرط کے علاوہ اور کوئی شرط نہیں رکھی گئی بونس 200 یورو سے لے کر 500 یورو تک ملے گا مطلب جو سنگل لوگ ہیں اُن کو یہ کرسمس بونس کی رقم 200 یورو ملے گی جبکہ 500 یورو کی رقم آپکے فیملی ممبرز کو مد نظر رکھتے ہوئے دی جا ئے گی اس کرسمس بونس کیلئے دوماندہ کرنے کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2024 ہے اس تاریخ تک بونس کرسمس کیلئے دوماندہ کیا جا سکتا ہے دوماندہ آپ کسی بھی Calf یا CGIL کے آفس میں جا کر سکتے ہیں۔
0 تبصرے