اٹلی فیملی بینیفٹ گُڈ نیوز | New Italy Family Benefits 375€ Good News

اٹلی فیملی بینیفٹ گُڈ نیوز | New Italy Family Benefits 375€ Good News
اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکیوں کیلئے فیملی بینیفٹس سے متعلق بڑی اہم پیشرفت بچے یا فیملی پاکستان میں ہے تو بھی فیملی بینیفٹس ملیں گے۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں مقیم ایسے غیر ملکی افراد جو کہ اٹلی میں لیگل ڈاکومنٹس کے حامل افراد ہیں پھر چاہے اُن کے پاس سال والی سجورنو ہے لیکن اُن کے بچے پاکستان میں یا پھر اُن کے اپنے ملک میں ہیں تو اب اُن کو بھی فیملی بینیفٹ ملیں گے۔ 


 جی ہاں اٹلی میں ملنا والا بڑا فیملی بونس Assegno Unico کو لے کر یورپی یونین کی طرف سے اطالوی حکومت کو کہا گیا ہے کہ اس فیملی بونس کا بینیفٹ ایسے غیر ملکیوں کو بھی دیا جائے جن کے بچے اُن کے اپنے ملک میں ہیں خیال رہے یورپی عدالت انصاف میں اس معاملے پر کیس بھی چل رہا ہے جس کے امکان بہت زیادہ ہیں کہ اس کیس کا فیصلہ اٹلی میں مقیم غیر ملکی افراد کے حق میں آئے گا۔ 


 اس کیس کے فیصلے کی منظوری کے بعد اٹلی میں مقیم غیر ملکی 375 یورو تک کا فیملی بینیفٹ حاصل کر سکیں گے اپنے بچوں کیلئے جو کہ کبھی اٹلی میں نہیں آئے لیکن فیملی بونس کا بینیفٹ لینے کیلئے یہ ضروری ہو گا کہ آپکے Codice Fiscale بنے ہوں تو ہی آپ بونس آسینیو انیکو کا بینیفٹ لے سکیں گے اور اپلائی کر سکیں گے جو کہ اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے فیملی بینیفٹ سے متعلق بڑی خوشخبری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے