اٹلی نیشنیلٹی نیا 5 سالہ ریزڈینسا قانون | New Italian Citizenship 5 years Law 2024

اٹلی نیشنیلٹی نیا 5 سالہ ریزڈینسا قانون | New Italian Citizenship 5 years Law 2024
اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے اٹالین نیشنیلٹی قانون میں بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ اٹالین نیشنیلٹی غیر ملکیوں کو 5 سال میں ملے گی۔


 تفصیلات کے مطابق اطالوی شہریت یا پھر نیشنیلٹی کے لئے رہائش کی مدت یا پھر جو ریزڈینسا کی جو 10سال کی شرط ہے اُسے کم کر کے 5سال کی جائے اس سلسلے میں ریفرنڈم کروانے کے لئے درخواست اٹلی کی سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے اور اب اس معاملے پر باقاعدہ طور پر بحث کروانے کے لئے 5لاکھ دستخط چاہیئے ہوں گے۔


 ریفرنڈم کا مقصد 1992 سے پہلے کے قانون کی بحالی ہے، جس میں غیر یورپی یونین کے شہریوں کے لیے شہریت حاصل کرنے کے لیے 5 سال کی مسلسل قانونی رہائش کی شرط تھی 1992 کی قانون سازی نے اس مدت کو بڑھا کر 10 سال کر دیا تھا، جب کہ یورپی یونین کے شہریوں کے لیے یہ مدت صرف 4 سال مقرر کی گئی تھی ریفرنڈم کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اٹلی میں 2.5 ملین افراد کو فائدہ پہنچا سکتا ہے جو تمام موجودہ قانونی شرائط پوری کرتے ہیں، جیسے کہ زبان کی مہارت، مالی وسائل، اور ٹیکس کی پابندی ریفرنڈم کا سوال یہ ہے کہ آیا عوام 1992 کے شہریت قانون کی بعض شقوں کو منسوخ کرنا چاہتے ہیں تاکہ غیر یورپی یونین کے شہریوں کے لیے شہریت حاصل کرنے کا وقت کم کیا جا سکے۔


 مزید یہ کہ اس ریفرنڈم کے لیے دستخط جمع کرنے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ عوام اب اپنی *ڈیجیٹل شناخت* (SPID، CIE، CNS یا eIDAS) کے ذریعے صرف اٹالین نیشنل آن لائن دستخط کر سکتے ہیں جس کا لنک نیچے موجود ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے