اٹلی میں رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری اطالوی حکومت کی جانب سے بڑے اعلان کے ساتھ کنفرم بھی کر دیا گیا اٹلی میں رہنے والوں کو ملیں گے پورے 500 یورو۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی جانب سے اٹلی میں کم آمدن والی جو فیملز ہیں اُن کو بڑی امداد دینے کا اعلان کیا ہے اور اس امداد کو دینے سے متعلق تاریخ بھی کنفرم کر دی گئی ہے جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں بونس carta dedicata کی جس میں حکومت کی جانب سے پورے 500 یورو ملیں گے اور یہ 500 یورو ملنے کا آغاز آنے والے ستمبر کے مہینے سے ہو جائے گا خیال رہے اٹلی میں یہ بونس سب کو ہی مل سکتا ہے لیکن حکومت کی جانب سے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں اگر وہ ملتی ہیں تو سو فیصد بونس ملے گا۔
سب سے پہلے تو آپکے جو ایزے ہیں وہ 15 ہزار یورو تک یا پھر 15 ہزار یورو سے کم ہونے چائیے جبکہ آپکی فیملی میں کم سے کم تین بچے ہونے چائیے تو آپکو یہ 500 یورو کا بونس ملے گا جبکہ اس کے علاوہ آپ حکومت سے کوئی اور امداد نہ لے رہے ہوں جیسا کہ NASPI وغیرہ یا پھر cassa integrazione وغیرہ اگر آپ یہ امداد لے رہے ہیں تو ایسی صورت میں آپکو یہ 500 یورو کا بونس نہیں ملے گا۔
اس کے علاوہ سب سے اہم اور خاص چیز آپ نے اس بونس کو ستمبر 2024 سے لے کر 28 فروری 2025 تک لازمی استعمال کرنا ہو گا ورنہ یہ بونس آپکا ضائع ہو جائے گا۔
0 تبصرے