اٹلی یورپ سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک اور نئی مشکل اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سفر کرنے سے متعلق نیا قانون ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اب پاکستان سے بین الاقوامی سفر کیلئے اکانومی ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا قومی اسمبلی میں بجٹ بین الاقوامی فضائی سفر کیلئے ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی شق منظور کر لیا گیا ہے اور یکم جولائی 2024 سے بین الاقوامی اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس لگے گا امریکا اور کینیڈا کے بزنس کلاس ٹکٹ پر ایک لاکھ روپے اضافی ٹیکس ہو گا جبکہ اٹلی سمیت یورپ کے دیگر اور ممالک کی بزنس کلاس ٹکٹ پر 60 ہزار روپے اور بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہو گا نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بزنس کلاس ٹکٹ پر 60 ہزار روپے؛ جبکہ دبئی، سعودی عرب اور دیگر مڈل ایسٹ اور افریقی ممالک کے بزنس کلاس ٹکٹ پر 30 ہزار روپے کا اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
0 تبصرے