اٹلی نیا بونس 500 یورو | Italy Bonus Vacanza 500€ Start 30th June 2024 Good News

اٹلی نیا بونس 500 یورو | Italy Bonus Vacanza 500€ Start 30th June 2024 Good News
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری 30 جون سے اطالوی حکومت کی جانب سے نیا بونس شروع اٹلی میں ہر کسی کو یہ 500 یورو کا بونس ملے گا۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں رہنے والوں کیلئے اطالوی حکومت کی جانب سے بڑی خوشخبری سُنائی گئی ہے جس میں اطالوی حکومت کی طرف سے پورے 500 یورو کا بونس دیا جائے گا جو کہ اٹلی میں ہر کوئی لے سکتا ہے اگر آپ سنگل ہیں شادی شدہ ہیں فیملی ہے سب کو یہ بونس ملے گا یہاں آپکو اس بونس کے نام سے متعلق آگاہی فراہم کر دیں تو یہ بونس Vacanza ہے جو کہ گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے دیا جا رہا ہے۔


 اس 500 یورو کے بونس کیلئے اطالوی حکومت کی طرف سے ایزوں کی شرط رکھی گئی ہے جو کہ 40 ہزار یورو سے کم ایزے ہونے چائیے اور 40 ہزار یور کے ایزے سے کم ہی ہوتے ہیں لوگوں کے اس لیے یہ بونس سب ہی لے سکتے ہیں اس کے علاوہ اگر آپ سنگل ہیں تو آپکو بونس Vacanza کے تحت حکومت 150 یورو دے گی جبکہ شادی شدہ ہیں تو 300 یورو ملیں گے جبکہ جو شادی شدہ ہیں اور اُن کے بچے بھی ہیں تو پھر پورے 500 یورو ملیں گے اور 30 جون 2024 سے اس بونس کیلئے دوماندوں کا آغاز ہو جائے گا۔


 اس نئے بونس 500 یورو کو اپلائی کیسے کیا جا سکتا ہے تو اس کیلئے آپ نے اپنے فون میں IO, l'app dei servizi pubblici کو ڈاؤن لوڈ کر لینا ہے اور اس ایپ پر اپنی SPID کے ذریعے لاگ ان ہونا ہے تو 30 جون سے بونس Vacanza کا جو icon ہے وہ آپ کو نظر آنا شروع ہو جائے گا مطلب کہ آپ نے اس بونس کیلئے اپلائی IO, l'app dei servizi pubblici سے ہی کرنا ہے جبکہ آپ اس بونس کیلئے دوماندہ 30 جون 2024 سے INPS کی ویب سائٹ اور AGENZIA DELLE ENTRATE کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی کر سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے