اٹلی بونس سوشل کارڈ 2024 | Italy Bonus Carta Risparmio 500€ 2024 Good News

اٹلی بونس سوشل کارڈ 2024 | Italy Bonus Carta Risparmio 500€  2024 Good News
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے اطالوی حکومت کی جانب سے نئی خوشخبری نیا بونس پورے 500 یورو ملیں گے تاریخ بھی کنفرم کر دی گئی۔ 


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اطالوی حکومت کی طرف سے گذشتہ سال بھی اس بونس کو دیا گیا تھا اب اس رواں سال 2024 میں بھی اس بونس کو ایک بار پھر سے دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں پہلے حکومت کی طرف سے اس بونس کے تحت 460 یورو دئیے جانے تھے لیکن اب اس بونس میں حکومت کی طرف سے 41 یورو کی مزید اہم پیشرفت کی گئی ہے جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں Carta Risparmio سوشل کارڈ کی جس میں حکومت کی طرف سے روزمرہ کی اشیاء خریدنے کیلئے یعنی کہ کھانے پینے کی چیزوں کیلئے یا پھر پٹرول ڈیزل کے استعمال کیلئے اس کارڈ میں پیسے دئیے جاتے ہیں۔ 


 خیال رہے حکومت کی طرف سے پہلے کہا گیا تھا کہ اگلے ماہ جولائی سے یہ سوشل کارڈ دیا جائے گا جن لوگوں کے ایزے 15 ہزار یورو تک کے ہیں لیکن ابھی جو بتایا گیا ہے اُس کے مطابق Carta Risparmio کے پروسس میں تھوڑی تاخیر کی گئی ہے اور ستمبر 2024 سے یہ سوشل کارڈ لوگوں کو ملنا شروع ہوں گے اور چونکہ بونس دینے میں تھوڑا Delay کیا گیا ہے لیکن دوسری جانب خوشخبری یہ ہے کہ اس بونس کی جو رقم ہے اُس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے یعنی کہ پہلے 460 یورو ملنے تھے لیکن اب پورے 500 یورو ملیں گے۔


 خیال رہے کہ اس بونس 500 یورو کیلئے آپکو کسی بھی قسم کا دوماندہ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ INPS کی طرف سے آپکے کمونے سے باقاعدہ Communication کی جائے گی اور جو بھی لوگ اس بونس کو لینے کہ اہل ہوں گے مطلب کے جن کے ایزے حکومت کی شرائط کے مطابق ہوں گے تو اُن کو آٹومیٹک یہ 500 یورو کا سوشل کارڈ مل جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے