اٹلی نیا بونس 13500 یورو | Italy New Car EcoBonus Up to 13500€ 2024

اٹلی نیا بونس 13500 یورو | Italy New Car EcoBonus Up to 13500€ 2024
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری اٹالین حکومت کی جانب سے نیا قانون پاس اس نئے قانون کے تحت اٹلی میں مقیم افراد 13500 یورو تک کا بونس حاصل کر سکیں گے۔


 تفصیلات کے مطابق اٹالین میلونی حکومت کی جانب سے نیا دیکریتو نیا قانون پاس کیا گیا ہے جس میں حکومت اٹلی میں رہنے والوں کو 13500 یورو کا بونس دے گی اب یہ بونس ملے گا کیسے اور اس بونس کا نام کیا ہے یہ دیکھ لیتے ہیں۔ 


 تو اس بونس کا نام بونس Eco ہے اور اگر آپ کے پاس پہلے سے کوئی پُرانی گاڑی ہے اور آپ اُس گاڑی کو دے کر نئی گاڑی لیتے ہیں تو ایسی صورت میں آپکو اٹالین گورنمنٹ کی جانب سے ٹوٹل 13500 یورو کا بونس دیا جائے گا اور اس بونس کیلئے ایزوں کی جو شرط رکھی گئی ہے اُس کے مطابق آپکے ایزے 30 ہزار یورو سے کم ہونے چائیے۔


 اس لیے اگر آپ 30 ہزار یورو سے کم قیمت والی گاڑی اگر لیتے ہیں تو پھر آپکو یہ بونس پورا ہی ملے گا جبکہ آپ نے گاڑی الیکٹرک یا پھر Hybrid گاڑی لینی ہے جو ماحول کو آلودہ نہ کرتی ہو جبکہ اگر آپ euro 6 گاڑی لیتے ہیں تو ایسی صورت میں 2000 یورو کا بونس ملے گا جبکہ اگر آپ euro 2 تک کی گاڑی لیتے ہیں تو پھر آپکو 11 ہزار یورو تک یہ بونس ملے گا خیال رہے یہ ٹوٹل انحصار کرے گا کہ آپ کون سی گاڑی لیتے ہیں اُس حساب سے آپکو یہ بونس ملے گا اس کے علاوہ اگر کوئی پرائیوٹ ہے تو اُس کو کم سے کم ایک سال کیلئے گاڑی اپنے پاس رکھنی ہو گی اگر کو ایجنسی ہے تو اُن کو دو سال کیلئے گاڑی اپنے پاس رکھنی ہو گی یعنی کہ اُس سے پہلے گاڑی کو بیچا نہیں جا سکتا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے