آج کی بڑی اور بریکنگ نیوز 40 پاکستانیوں کو ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونان،سپین اور جارجیا نے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرکے پاکستان واپس بھیج دیا ہے جن میں 15 وہ پاکستانی لوگ بھی شامل ہیں جن کو ہسپانوی پولیس نے انتہا پسندی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
آج بروز جمعرات کی صبح جارجیا کے تبلیسی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی خصوصی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی جس میں 40 مسافر سوار تھے جن میں
15 پاکستانیوں کو گزشتہ ماہ ہسپانوی پولیس نے شدت پسندی کے الزام میں گرفتار کیا تھا خیال رہے
ان غیر ملکی مسافروں میں سپین سے 15 جبکہ یونان سے 12 اور جارجیا اورالبانیہ سے ملک بدر کیے جانے والے 13 پاکستانی شامل تھے۔
0 تبصرے