اسپین میں رہنے والوں کیلئے عدالت کی جانب سے خوشخبری سپین امیگریشن قانون میں ترمیم گُڈ نیوز پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیر ملکیوں کیلئے۔
تفصیلات کے مطابق سپین میں مقیم پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے کیونکہ سپین میں امیگریشن قانون آرٹیکل نمبر 162.2 میں بڑی ترمیم کر دی گئی ہے اور ہسپانوی سپریم کورٹ کی جانب سے اس امیگریشن قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔
ہسپانوی سپریم کورٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایک سال میں چھ ماہ سے زیادہ سپین سے باہر رہنے کی صورت میں ریزیڈنسی کارڈ کو کینسل کرنے کا جو قانون ہے وہ بلکل بے بنیاد اور کالعدم ہے اس لئے سپریم کورٹ کی جانب سے ریزیڈنسی کارڈ کو کینسل کرنے کے قانون کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے مطلب کہ اب صرف اوور سٹے کی بنیاد پر سپین کی ریزیڈنسی کو کینسل نہیں کی جائے گا جو کہ سپین میں مقیم لاکھوں غیر ملکیوں کیلئے ایک اچھی اور مثبت نیوز ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی سہولت بھی مل گئی ہے۔
0 تبصرے