اٹلی 382.50 یورو بونس گُڈ نیوز | New Italy Social Card | Carta Risparmio Speasa 2023

اٹلی 382.50 یورو بونس گُڈ نیوز  | New Italy Social Card | Carta Risparmio Speasa 2023
اٹلی میں رہنے والے غیر ملکیوں کیلئے اطالوی حکومت کی جانب سے بڑی خوشخبری بڑی سہولت ملنے جا رہی ہے 18 جولائی 2023 سے حکومت کی جانب سے مکمل وضاحت جاری کی گئی ہے۔




 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں رہنے والوں کیلئے اطالوی حکومت کی جانب سے سوشل کارڈ دیا جا رہا ہے جو کہ 18 جولائی کو غیر ملکیوں کو ملنا شروع ہو جائے گی دراصل یہ جو سوشل کارڈ ہے اس کو Carta Risparmio Spesa کا نام دیا گیا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ جو رقم ملے گی وہ 382.50 یورو کی ہے اور جو ایزوں کی شرط ہے وہ 15 ہزار یورو سے کم ہونی چاہیے لیکن ابھی اس بونس کیلئے حکومت کی جانب سے جو خاص وضاحت دی گئی ہے وہ نہایت اہم اور خاص ہے پہلے کہا جا رہا تھا کہ یہ کارڈ سنگل افراد بھی لے سکیں گے لیکن اب اس نئی وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ جو فیملز والے ہیں صرف وہ ہی اس سوشل کارڈ سے فائدہ اُٹھا سکیں گئے۔




 تازہ ترین نیوز کے مطابق یہ بونس یا سوشل کارڈ اُن فیملز کو ملے گا جن کے بچے ہیں اور پہل اُن کو دی جائے گی جن کے بچوں کی عمر 14 سال سے کم ہے جبکہ باقی فیملز کو بھی یہ بونس ملے گا۔ اب دیکھ لیتے ہیں کہ یہ بونس یہ کارڈ کن کو نہیں ملے گا نئی حکومتی وضاحت کے تحت اور غیر ملکی فیملز کو کیوں یہ بونس زیادہ ملے گا تو ایسے افراد جو سنگل ہیں یا پھر جنوں نے ابھی شادی کی ہے اور اُن کے ہاں ابھی بچہ نہیں ہیں تو ایسے لوگوں کو یہ سوشل کارڈ نہیں ملے گا جبکہ جو فیملز Reddito Di Cittadinanza یا پھر NASPI یا پھر کوئی اور حکومت سے امداد لے رہی ہیں اُن کو بھی یہ سوشل کارڈ نہیں ملے گا جبکہ جو افراد اٹلی میں بوڑھے ہیں وہ بھی اس سہولت سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔




 باقی یہاں مزید اور اپڈیٹ یہ ہے کہ اس بونس میں اس سوشل کارڈ میں حکومت کی جانب سے رقم کو بڑھا دیا گیا ہے پہلے 500 ملین کی رقم رکھی گئی تھی اب اس کو بڑھا کر 800 ملیںن کر دیا گیا ہے اور INPS کی جانب سے اس بونس سے متعلقہ لسٹ بھی تیار کر لی گئی ہیں اور پوسٹ آفس کو بھیج دی گئی ہیں اور اب پوسٹ آفس کی جانب سے یہ سوشل کارڈ جس میں 382.50 یورو کی رقم ہے کمونوں کو منتقل کی جائے گی جس کے بعد 18 جولائی سے اٹلی میں خاص طور پر یہ کارڈ ملنا شروع ہو جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے